انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رفح میں بمباری اور لڑائی کے نتیجے میں غزہ آنے والی 'معمولی' سی امداد بھی بند ہو سکتی ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
© OHCHR/Irina Popa

غزہ: رفح میں ممکنہ ’خونریزی‘ پر وولکر ترک کا اظہارِ تشویش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے پیش نظر تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر خونریزی کی بابت خبردار کیا ہے۔

غزہ کے زخمیوں کو خان یونس کے النصر ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے (فائل فوٹو)۔
© WHO

غزہ: بے پناہ امدادی ضروریات جبکہ دو یرغمالیوں کی بازیابی کی اطلاعات

غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیل کی سپیشل فورسز کی کارروائی میں دو یرغمالیوں کو بازیاب کرائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ علاقے میں اب تک فراہم کردہ امداد ضروریات کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

برازیل میں ایک طالبہ روبوٹ تیار کر رہی ہیں۔
© UNICEF/Mary Gelman

سائنس میں صنفی تعصب دنیا کو صلاحیتوں سے محروم رکھے ہوئے ہے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سائنس کے میدان میں خواتین اور لڑکیوں کو درپیش رکاوٹوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگوں کے بہتر مستقبل کی خاطر اس شعبے میں صنفی مساوات قائم کرنا ضروری ہے۔

فلسطینی نژاد ہسپانوی گلوکار مروان۔
Oliva Films

بموں کی گھن گرج میں سونے والے فلسطینی بچوں کے لیے لوری

فلسطینی نژاد ہسپانوی گلوکار مروان نے ایک نیا گیت تیار کیا ہے جسے وہ غزہ میں بمباری کا سامنا کرنے والے بچوں کے لیے لوری کہتے ہیں۔ مروان کا شمار سپین کے معروف و مقبول نغمہ نگاروں میں ہوتا ہے۔

نسل کشی کی روک تھام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر ایلس ویریمو ڈیریٹو۔
UN Photo/Manuel Elías

یو این خصوصی مشیر مشرق وسطیٰ میں لوگوں کے مصائب پر ’دہشت زدہ‘

نسل کشی کی روک تھام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر نے مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات کو ہولناک قرار دیتے ہوئے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

مغربی کنارے پر اس کسمپرسی میں رہنے والوں کو بھی بیدخلی کا خطرہ درپیش ہے (فائل فوٹو)۔
OCHA

ہسپتال میں اسرائیلی خفیہ کارروائی اور ہلاکتیں ممکنہ جنگی جرم، ماہرین

اقوام متحدہ کے ماہرین برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے ہسپتال میں اسرائیلی فوج کی تین فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کی خفیہ کارروائی ماورائے عدالت قتل اور جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہے۔

غزہ کے علاقے خان یونس کا النصر ہسپتال۔
© UNICEF/Abed Zaqout

غزہ میں ہسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنائے پر عالمی ادارہ صحت کو تشویش

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ہسپتالوں، طبی عملے اور وہاں پناہ گزین لوگوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ تنازع شروع ہونے کے بعد طبی مراکز میں 645 افراد ہلاک اور 818 زخمی ہو چکے ہیں۔