انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

غزہ کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔
© UNRWA/Ashraf Amra

غزہ: جنگ میں رونما ہونے والے انسانی المیے پر یو این چیف غمزدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ کے انسانی نقصان کو ہولناک قرار دیا ہے جہاں اب تک 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 70 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں جن میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

دنیا بھر کے ممالک سے کہا جا رہا ہے کہ وہ حیاتیاتی تنوع کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں۔
© Unsplash/Zdeněk Macháček

ماحول پر یو این اسمبلی میں حیاتیاتی تنوع کی بحالی پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

انسانی حقوق کے ماہر رچرڈ بینیٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں خواتین اور لڑکیوں کو عوامی زندگی سے خارج کر دیا گیا ہے۔
© WFP/Mohammad Hasib Hazinyar

طالبان کے ساتھ تعلقات میں انسانی حقوق کو مقدم رکھنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار نے بتایا ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے باعث لوگوں کو ناقابل برداشت تکالیف کا سامنا ہے اور معاشی و انسانی بحران نے حالات کو اور بھی گمبھیر بنا دیا ہے۔

غزہ میں تعلیمی ادارے حالیہ جنگ کے دوران براہ راست نشانہ بننے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
© UNRWA

غزہ میں خونریزی بند ہونی چاہیے، ترک کا انسانی حقوق کونسل سے خطاب

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ غزہ میں خونریزی 30 ہزار سے زیادہ جانیں لے چکی ہے جسے اب بند ہونا چاہیے اور فریقین کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی پامالیوں اور ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات ضروری ہیں۔

انڈونیشیا میں ایک نئی ٹیکسی موبائل ایپ کے ساتھ منسلک موٹرسائیکل والا سواری ملنے کا انتظار کر رہا ہے۔
Unsplash/Afif Kusuma

ٹیکنالوجی گلوبل ساؤتھ کے شعبہ محنت میں ’عدم استحکام‘ کا سبب

عام رائے کے مطابق دور حاضر میں ٹیکنالوجی ہی ترقی کی ضامن ہے لیکن عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کی نئی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ محض ٹیکنالوجی کی بدولت معاشی فروغ اور بنیادی تبدیلی ممکن نہیں ہوتی۔

یوکرین سے سوڈان میں خوراک کی ہنگامی مدد پہنچ رہی ہے۔
© WFP/Abubaker Garelnabei

جنگ زدہ یوکرین کیطرف سے سوڈان کے لیے 7000 ٹن گندم کا عطیہ

اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ خود جنگ کا سامنا کرنے والے یوکرین نے سوڈان کے لیے 7,000 ٹن گندم عطیہ کی ہے جس سے وہاں خانہ جنگی سے متاثرہ لوگوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

افغانستان کا دارالحکومت کابل۔
© Unsplash/Mohammad Husaini

افغانستان: سرعام کوڑے مارنے اور پھانسیاں دینے پر یو این کو تشویش

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے افغانستان کے طالبان حکام پر زور دیا ہے کہ کھیل کے میدانوں میں فائرنگ کے ذریعے سرعام سزائے موت دینا بند کی جائے۔

میڈرڈ ائیرپورٹ، سپین۔
© Unsplash/John Oswald

سال 2023 میں فضائی کمپنیوں نے 39 ارب ڈالر منافع کمایا

شہری ہوابازی کے بین الاقوامی ادارے (آئی سی اے او) نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں 2019 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہو گا اور فضائی کمپنیاں گزشتہ برس ہونے والا منافع برقرار رکھیں گی۔