انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے ایک گاؤں میں ایک لڑکی بچے کو اٹھائے صحت عامہ کے مقامی مرکز کی طرف جا رہی ہے۔
© UNICEF/Shehzad Noorani

موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی کمی کی نشاندہی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک جامع جائزے میں ملیریا، ڈینگی، ککرے، اور گرم مرطوب علاقوں میں پائی جانے والی دوسری بیماریوں پر موسمیاتی تبدیلی کے مکمل اثرات کو سمجھنے میں خلاء کا انکشاف ہوا ہے۔

قازقستان کے ریگستانوں میں چکاروں کی تعداد پچیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
Press service of the Ministry of Ecology and Natural Resources of Kazakhstan.

حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن: ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ

کرہ ارض پر جانوروں، پودوں اور خوردبینی جرثوموں کے تنوع کو قدرتی ماحول میں لائی جانے والی تبدیلیوں، شہروں کی بڑھتی آبادی، فطری وسائل کے حد سے زیادہ استعمال، آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

غزہ کے علاقے المواصی میں بچے کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں۔
© UNICEF/Media Clinic

غزہ: جنگ اور خطرات کے باعث امدادی ادارے خوراک تقسیم کرنے میں ناکام

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت تیزی سے شدت اختیار کر رہی ہے جبکہ علاقے میں امداد کی ترسیل کے بڑے سرحدی راستے بند ہیں یا ان تک رسائی خطرے سے خالی نہیں۔

بہتر زندگی کی تلاش میں ہجرت پر مجبور نوجوانوں کا یہ ٹولہ صحرائے جبوٹی سے گزر رہا ہے (فائل فوٹو)۔
IOM/Andi Pratiwi

طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی

بین الاقوامی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے کہا ہے کہ ترک وطن 21ویں صدی کا اہم ترین مسئلہ ہے اور لوگوں کو محفوظ طور سے نقل مکانی میں مدد دینے کے لیے مہاجرت کے باقاعدہ راستے بنانا ضروری ہیں۔

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے قیام امن و سیاسی امور روز میری ڈی کارلو (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Eskinder Debebe

طالبان کو قطر میں یو این نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے قیام امن و سیاسی امور روز میری ڈی کارلو نے افغانستان کا دورہ کیا ہے جس میں انہوں نے مقامی حکام کے ساتھ ملک کو درپیش مسائل کے حل اور انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے پر بات چیت کی۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے اس سال کے آغاز میں غزہ کے العودہ ہسپتال میں طبی سازوسامان پہنچایا تھا۔
© WHO

غزہ: ڈبلیو ایچ او چیف کا العودہ ہسپتال کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

غزہ بھر میں اسرائیلی فوج کی بمباری اور زمینی حملے جاری ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے شمالی غزہ میں زیرمحاصرہ العودہ ہسپتال میں محصور عملے اور مریضوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تخفیف اسلحہ کے امور پر اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی نمائندہ ازومی ناکامتسو سلامتی کونسل کے ارکان سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

یوکرین جنگ: اسحلہ کی فراہمی عالمی قوانین کے تابع ہونی چاہیے، ناکامتسو

تخفیف اسلحہ کے امور پر اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی نمائندہ ازومی ناکامتسو نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ کے تناظر میں اسلحہ کی تیاری، درآمد، اس کی عبوری منتقلی اور اسے برآمد کرنے والے ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ اس کی سمگلنگ اور غلط استعمال کو روکا جا سکے۔