انسانی کہانیاں عالمی تناظر

افریقہ

لیبیا کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش میں ہر سال سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں (فائل فوٹو)۔
SOS Méditerranée/Flavio Gasper

لیبیا: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 42 افراد ہلاک، آئی ایم او کا اظہار افسوس

عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے ایک اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 42 افراد کے ممکنہ طور پر ہلاک ہو جانے کی اطلاع ہے۔

خانہ جنگی سے متاثرہ سوڈان کے ایک گاؤں میں آئی او ایم کی مدد سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ایک مرکز کام کر رہا ہے۔۔
UN News

سوڈان بحران: نقل مکانی پر مجبور افراد کے لیے امدادی سامان روانہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کی ریاست شمالی دارفور کے شہر الفاشر میں اجتماعی قتل عام اور نسلی وجنسی تشدد نے نقل مکانی میں خطرناک اضافہ کر دیا ہے جبکہ شدید عدم تحفظ کے نتیجے میں انسانی بحران نے بدترین صورت اختیار کر لی ہے۔

الفاشر کے خون خرابے سے جان بچا کر لوگوں کی ایک بڑی تعداد تویلا پہنچی ہے۔
© UNOCHA

سوڈان: الفاشر میں قتل و غارت گری پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس طلب

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سوڈان میں جاری لڑائی کے تناظر میں الفاشر اور اس کے گردونواح میں شہریوں کے قتل اور حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے 14 نومبر کو خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔

سال 2022 میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر بننے کے بعد وولکر ترک نے سوڈان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
Volker Türk

سوڈان: دوسرے ممالک متحارب فریقین کو اسلحہ دینا بند کریں، وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے سوڈان کے علاقے دارفور اور کردفان میں تشدد کے فوری خاتمے کی اپیل کو دہراتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ متحارب فریقین کو اسلحہ فراہم نہ کریں۔

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقعہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی عمارت۔
International Criminal Court

سوڈان: الفاشر میں قتل و غارت پر عالمی فوجداری عدالت کو تشویش

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے سوڈان کے شہر الفاشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی جانب سے مبینہ قتل عام، بڑے پیمانے پر جنسی زیادتی اور دیگر سنگین جرائم کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Eskinder Debebe

تنزانیہ: انتخابات کے بعد تشدد کی لہر پر یو این کو تشویش

اقوام متحدہ نے تنزانیہ میں 29 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد احتجاج اور تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے جبکہ ملک میں کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ پر کڑی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

الفاشر سے لوگ بڑی تعداد میں تاویلا پہنچ رہے ہیں۔
© UNFPA

الفاشر میں مظالم سے بچنے کے لیے ہزاروں افراد پیدل نقل مکانی پر مجبور

سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے شہر الفاشر پر حکومت مخالف ملیشیا 'ریپڈ سپورٹ فورسز' کا قبضہ ہونے کے بعد شہریوں کے قتل عام، وسیع پیمانے پر جنسی زیادتی، لوٹ مار، اغوا اور دیگر مظالم کی ہولناک اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔