یوکرین: بجلی گھروں سمیت شہری سہولتوں پر روسی حملوں میں اضافہ، رپورٹ
یوکرین میں گزشتہ ماہ توانائی کی تنصیبات پر روس کے حملوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا جبکہ بڑی تعداد میں شہری بھی ہلاک و زخمی ہوتے رہے۔
یوکرین میں گزشتہ ماہ توانائی کی تنصیبات پر روس کے حملوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا جبکہ بڑی تعداد میں شہری بھی ہلاک و زخمی ہوتے رہے۔
عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے ایک اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 42 افراد کے ممکنہ طور پر ہلاک ہو جانے کی اطلاع ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عراق کے عوام کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے اور ملک کے اعلیٰ سطحٰ انتخابی کمیشن کو رائے شماری کی موثر تیاری کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر سراہا ہے۔
اقوامِ متحدہ نے ملائشیا اور تھائی لینڈ کے ساحلوں کے قریب روہنگیا پناہ گزینوں کشتی ڈوبنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 21 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 13 افراد کی جان بچا لی گئی ہے۔
یورپ کی آبادی تیزی سے عمر رسیدہ ہو رہی ہے جبکہ وسطی ایشیا کے بعض حصوں میں نوجوانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آبادی میں پیدا ہونے والا یہ فرق مستقبل میں خطے کی معیشتوں اور معاشرتی ڈھانچوں کو تبدیل کر سکتا ہے۔
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں 11 کروڑ 70 لاکھ افراد جنگوں، تشدد اور مظالم سے جان بچانے کے لیے سرحد پار نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ گزشتہ دہائی میں 25 کروڑ لوگوں نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث اندرون ملک ہجرت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سوڈان میں جاری لڑائی کے تناظر میں الفاشر اور اس کے گردونواح میں شہریوں کے قتل اور حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے 14 نومبر کو خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔
'میں اور میرا بھائی خود کو ہوا میں اڑتا محسوس کر رہے تھے اور پھر ملبے پر جا گرے جس کے بعد ہمیں ہوش نہ رہا'، یہ الفاظ غزہ کے نوعمر لڑکے زین الانقر کے ہیں جو اپنے بھائی جود کے ساتھ غزہ شہر میں ملبے سے لکڑیاں تلاش کر رہے تھے کہ ایک بم کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے۔
اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے امریکہ کی جانب سے اپنے ہاں حقوق کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ جائزہ اب 2026 میں دوبارہ ہو گا۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ شام میں اسد حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد بھی اغوا اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے اور رواں سال جنوری سے اب تک 100 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔