انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

غذائیت کی کمی کا شکار نو بچوں کی ماں عدن میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں خاندان کے لیے کھانا تیار کر رہی ہے۔
© UNICEF/Saleh Bin Hayan YPN

یمن میں بہتر ہوتی صورتحال غزہ بحران سے پھر بگاڑ کا شکار، گرنڈبرگ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ غزہ کی جنگ کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیے جا رہے ہیں جہاں یمن کی صورتحال چند ماہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ہو گئی ہے۔

یوکرین کے شہر اوڈیسا کا ایک تاریخی کتھیڈرل بمباری سے متاثر ہوا ہے۔
© UNOCHA/Saviano Abreu

یوکرین: دو سالہ جنگ میں تاریخی مقامات کو 3.5 ارب ڈالر کا نقصان

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بتایا ہے کہ یوکرین میں جنگ سے ملک کے ثقافتی و سیاحتی ورثے کو 3.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جس کی بحالی کے لیے آئندہ دس برس میں 9 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

پاکستان کی ایک پھل و سبزی منڈی میں دوکان۔
ADB/Rahim Mirza

پاکستان: انتخابی تنازعات کے حل اور پرامن انتقال اقتدار کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے منسلک ماہرین نے پاکستان میں پُرامن انتقال اقتدار پر زور دیتے ہوئے انتخابی عمل کے دوران تنازعات کے قانونی تصفیے اور حقوق کی پامالیوں کے الزامات کی مکمل تحقیقات یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔

رفح میں پناہ لیے بے گھر فلسطینیوں میں گرم کپڑے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

رفح پر حملہ ناقابل تصور تباہی کا سبب بنے گا، یو این امدادی ادارے

ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے گنجان ترین علاقے رفح میں اسرائیل کے حملے کا نتیجہ قتل عام اور ناقابل تصور انسانی تباہی کی صورت میں برآمد ہو گا۔

مڈغاسکر کی چھیاسٹھ سالہ جینٹ کساوا سے کھانا تیار کر رہی ہیں جبکہ بچے خوراک ملنے کے منتظر ہیں۔
© WFP/Lena von Zabern

موسمیاتی بحران اور جنگیں خوراک کی قلت کا سبب، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو جنگوں، موسمیاتی تبدیلی اور غذائی عدم تحفظ کا باہمی تعلق توڑنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے جو بڑھتی ہوئی بھوک کے نمایاں اسباب ہیں۔