انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خصوصی مضامین

پناہ گزینوں کے امور سے متعلق ادارے (یو این ایچ سی آر) میں شعبہ تحفظ کی معاون ہائی کمشنر گیلیئن ٹرِگز نے یونان میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں لوگوں کے ساتھ ملاقات کی۔
© UNHCR/Socrates Baltagiannis

یونان سے پناہ گزینوں کے تحفظ کے اقدامات بہتر کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے امور سے متعلق ادارے (یو این ایچ سی آر) میں شعبہ تحفظ کی معاون ہائی کمشنر گیلیئن ٹرِگز نے جمعے کو یونان کا چار روزہ دورہ مکمل کیا جہاں انہوں نے ملک میں پناہ گزینوں اور پناہ کے خواہش مند لوگوں سے متعلق متعدد اہم امور پر بات کی۔

سنگاپور میں موت کی سزا پانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
Unsplash/Swapnil Bapat

کویت اور سنگاپور میں موت کی سزاؤں پر عملدرآمد کی مذمت

اِس ہفتے کویت میں پانچ اور سنگاپور میں دو افراد کو سزائے موت دی گئی ہے جس پر اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے سزائے موت دیے جانے کی دوبارہ مذمت کرتے ہوئے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ اس سزا سے کام لینا بند کریں۔

فلپائن کے ایک سکول میں بچے سلیفی لیتے ہوئے۔
© UNICEF/Joshua Estey

یونیسکو کی سکولوں میں سمارٹ فونوں پر پابندی لگانے کی تجویز

تعلیم، سائنس اور ثقافت پر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی ایک نئی رپورٹ میں سمارٹ فون کے حد سے زیادہ استعمال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے سکولوں میں ان پر پابندی لگانے کو کہا گیا ہے۔

تارکین وطن جنوبی امریکہ اور شمالی امریکہ کے درمیان واقع ڈیرین جنگل میں سستا رہے ہیں۔
IOM/Gema Cortes

پناہ گزینوں اور مہاجرت پر یو این اداروں کی نئی مجوزہ پالیسی

معاشی بحرانوں، جنگوں اور قدرتی آفات کا سامنا کرتی دنیا میں مہاجرت میں اضافہ اس صدی کا اہم ترین ارضی سیاسی مظہر ثابت ہو رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط کے منفی اثرات کے باعث بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔

انڈیا کے علاقے وساخاپٹنم میں خشک مچھلی کے ایک بازار کا منظر۔
© FAO/Harsha Vadlamani

ناکارہ نظام ہائے خوراک کو بدلنے کی ضرورت ہے: انتونیو گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمگیر بھوک پر قابو پانے، کاروباروں اور حکومتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور غذائی پیداوار پر متواتر موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا کہ بیماریوں سے اموات کی تعداد میں اگرچہ کمی آ رہی ہے لیکن یہ رفتار خاطرخواہ حد تک تیز نہیں ہے (فائل فوٹو)
UN Photo/Evan Schneider

صحت عیاشی نہیں بلکہ ایک بنیادی انسانی حق ہے: ٹیڈروز

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی، کووڈ۔19 اور ایم پاکس نے دنیا کو بآور کرایا ہے کہ صحت عیاشی نہیں جس تک رسائی صرف خواص کو حاصل ہو بلکہ یہ بلاامتیاز تمام انسانوں کا بنیادی حق ہے۔

جنگ کے دوران اوڈیسا کے تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے ریت کی بوریوں سے کھڑی کی گئی حفاظتی دیوار۔
© UNICEF/Siegfried Modola

یوکرینی شہر اوڈیسا پر روسی حملوں اور ثقافتی ورثہ کے نقصان کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) نے یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روسی میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ عالمی ثقافتی ورثہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے باہر رکن ممالک کے جھنڈے۔
UN Photo/Rick Bajornas

ملٹی پولر دنیا کے لیے یو این چیف کا نیا تصورِ امن

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عدم استحکام کا شکار دنیا میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مزید مضبوط کثیرفریقی فریم ورک سے متعلق اپنے تصور پر مبنی ایک نیا پالیسی بریف پیش کیا ہے۔