روس کے انسانی حقوق معاملات پر اطلاع کار کے مینڈیٹ میں توسیع
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے روس میں حقوق کی نگرانی کرنے والی غیرجانبدار ماہر کی ذمہ داریوں میں مزید ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے ملکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے ریاستی فرائض کو پورا کریں۔