انسانی کہانیاں عالمی تناظر

انسانیت کا شاندار تنوع اثاثہ ہے خطرہ نہیں: انتونیو گوتیرش

سوئیڈن کے فنکار کارل فریڈرک رائٹرزوارڈ کا عدم تشدد پر بنایا ایک فن پارہ۔ گانٹھ لگی پستول نان وائلنس پراجیکٹ فاؤنڈیشن کی علامت ہے۔
UN Photo
سوئیڈن کے فنکار کارل فریڈرک رائٹرزوارڈ کا عدم تشدد پر بنایا ایک فن پارہ۔ گانٹھ لگی پستول نان وائلنس پراجیکٹ فاؤنڈیشن کی علامت ہے۔

انسانیت کا شاندار تنوع اثاثہ ہے خطرہ نہیں: انتونیو گوتیرش

امن اور سلامتی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ انسانیت کا تنوع نقصان دہ نہیں بلکہ فائدے کی چیز ہے اور تمام ممالک مزید پُرامن مستقبل کے لیے مشترکہ انسانیت کے جذبے کے تحت متحد ہو کر آگے بڑھیں۔

دو اکتوبر کو عدم تشدد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پس منظر، مالی وسماجی حیثیت یا عقیدے سے قطع نظر ہر فرد کے لیے وقار، مواقع اور حقوق پر مبنی زندگی یقینی بنانے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہو گا اور سمجھوتے کی ہمت پیدا کرنا ہو گی۔

Tweet URL

عدم تشدد کا عالمی دن انڈیا کی تحریک آزادی کے رہنما اور عدم تشدد کے فلسفے کے بانی مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

گاندھی کا پیغام

انتونیو گوتیرش نے کہا کہ "ہم اس دن پر گاندھی کا یوم پیدائش مناتے ہوئے باہمی احترام اور مفاہمت، انصاف اور پُرامن اقدام کی طاقت جیسی دائمی اقدار پر بھی غور کرتے ہیں جن کے لیے انہوں نے کام کیا۔" 

ان کا کہنا ہے کہ گاندھی کی پیروی کرتے ہوئے ہمیں انسانی تنوع کو اپنی طاقت بنانا ہو گی اور اسی طرح ہم انسانیت کو درپیش تمام مسائل پر قابو پا کر روشن تر اور پُرامن مستقبل کی راہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں گاندھی کی اس دانشمندانہ صلاح کو یاد رکھنا ہے کہ 'متنوع حیثیت میں متحد ہونے کی ہماری اہلیت ہماری تہذیب کی خوبصورتی اور اس کا امتحان ہو گی۔' آئیے آج ان کے الفاظ پر دھیان دیں اور اس لازمی مقصد کے لیے اپنے عہد کی تجدید کریں۔ 

عدم تشدد کا عالمی دن 

اس عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کیا تھا اور اس موقع پر تعلیمی اور عوامی آگاہی کی متعدد مہمات کے ذریعے عدم تشدد کے پیغام کو فروغ جاتا ہے۔ 

جنرل اسمبلی نے عدم تشدد کے اصول کی عالمگیر اہمیت اور امن، رواداری و عدم تشدد کا ماحول تشکیل دینے کی خواہش کی بھی توثیق کی ہے۔