انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خصوصی مضامین

زیمبیا کی ایک خاتون کسان اپنے سورج مُکھی کے کھیت میں کام کرتے ہوئے۔
© UNICEF/Karin Schermbrucker

پائیدار ترقی پر یو این کانفرنس دنیا کو کیسے بدلنا چاہتی ہے؟

پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے بارے میں 18 اور 19 ستمبر کو ہونے والی کانفرنس نیویارک میں اقوام متحدہ کی حالیہ جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے کا اہم ترین پروگرام ہو گا جس میں دنیا بھر کے رہنما شریک ہوں گے۔

گزشتہ سال سالانہ اجلاس کے موقع پر جنرل اسمبلی ہال میں پائیدار ترقی کے اہداف کے نشان آویزاں کیے گئے تھے۔
UN Photo/Manuel Elías

عالمی امور پر بات کے لیے دنیا بھر سے رہنماء نیو یارک اکٹھے ہو رہے ہیں

رواں ماہ کے آخر میں دنیا کی توجہ ایک مرتبہ پھر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر ہو گی جہاں تمام 193 رکن ممالک کے صدور، بادشاہ، وزرائے اعظم اور سربراہان مملکت اس کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پولینڈ میں پناہ لیے ہوئے ایک یوکرینی بچی گڑیوں سے کھیل رہی ہے۔ دسمبر 2022 تک دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی نصف تعداد سکول جانے کی عمر والے افراد پر مشتمل تھی۔
© UNHCR/Anna Liminowicz

ستر لاکھ سے زیادہ پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم: یو این ایچ سی آر

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں سات ملین سے زیادہ پناہ گزین بچے سکول نہیں جاتے اور یہ تعلیم حاصل کرنے کی عمر میں تمام پناہ گزین بچوں کی مجموعی آبادی کے نصف سے بھی بڑی تعداد ہے۔

اس سال جون میں کینیڈا کے جنگلوں میں لگی آگ کے دھوئیں نے نیو یارک شہر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔
UN News

بڑھتی تپش میں موسمی انحطاط اور فضائی آلودگی کا خطرہ: یو این چیف

عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث جنگلوں کی بھڑکتی آگ اور ریگستانی دھول کے نتیجے میں تواتر سے آنے والی گرمی کی لہریں فضائی معیار اور انسانی صحت میں تیزی سے گراوٹ کا سبب بن رہی ہیں۔

وسطی جمہوریہ افریقہ، چاڈ، نائجیریا، گنی، صومالیہ اور گنی بساؤ میں رہنے والے بچوں کو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔
© UNICEF/Raphael Pouget

افریقی بچے موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ خیمازہ بھگت رہے ہیں

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ افریقہ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے وہاں بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے مگر وہ اس بحران سے مطابقت پیدا کرنے، اس سے نمٹنے اور اپنی زندگی کی بقا کے لیے درکار مالی مدد سے محروم ہیں۔

عوامی مقامات پر حجاب پہننا ایرانی خواتین کے لیے لازم ہے۔
© Unsplash/Hasan Almasi

ایران کا مجوزہ حجاب قانون ’صنفی تعصب‘ کے مترادف، ماہرین

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے متعین کردہ ماہرین نے ایران میں پیش کیے جانے والے ایک نئے مسودہء قانون پر سنگین تشویش ظاہر کی ہے جس میں عوام مقامات پر سر پر رومال یا حجاب نہ اوڑھنے والی خواتین اور لڑکیوں کے لیے نئی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

کوآلہ آسٹریلیا میں یونسیکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیے جانے والے علاقے بلیو ماؤنٹین میں پائے جاتے ہیں۔
© Unsplash/Jordan Whitt

عالمی ورثہ علاقے معدومیت کا شکار انواع کے محفوظ ٹھکانے: یونیسکو

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے کہا ہے کہ دنیا کے بعض نمایاں قدرتی اور ثقافتی مقامات معدومیت کے خطرےسے دوچار ہزاروں انواع کا محفوظ ٹھکانہ بھی ہیں۔

ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف جنیوا میں ہونے والا ایک مظاہرہ (فائل فوٹو)۔
ICAN/Lucero Oyarzun

بڑھتی ’عالمی بداعتمادی‘ کے دوران ایٹمی تجربات پر پابندی کی اپیل

اقوام متحدہ نے جوہری تجربات بند کرنے کے لیے مزید عالمگیر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں "اجتماعی خودکشی" کے خطرے بارے متنبہ کیا ہے۔