انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

ایران کا دارالحکومت تہران۔
© Unsplash/Hosein Charbaghi

’ریاستی سرپرستی‘ میں ہونے والی مزید ہلاکتوں پر ایران کی مذمت

ایران کی حکومت کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کڑی مذمت کا سامنا ہے جنہوں نے اس پر ''ریاستی سرپرستی میں مظاہرین کو ہلاک کرنے'' کا الزام عائد کیا ہے۔

منگولیا کا ایک زچہ و بچہ سنٹر۔
UNICEF/UN0155835/Zammit

بچوں میں اموات روکنے کے لیے طبی نگہداشت کو قابل رسائی بنایا جائے

2021 میں ہر 4.4 سیکنڈ کے بعد ایک بچے یا نوعمر فرد کی موت ہوئی اور تمام خواتین اور بچوں کو مناسب طبی نگہداشت تک رسائی نہ ملنے کی صورت میں 2030 تک مزید لاکھوں افراد کی زندگی ختم ہو سکتی ہے۔

شہروں کو ماحول دوست بنانے کی مجوزہ کانفرنس مارچ میں لندن میں منعقد ہوگی۔
© Unsplash/Kai Pilger

شہروں کو ’صحتمند‘ بنانے کے لیے دنیا بھر کے میئر لندن میں اکٹھے ہونگے

'صحت مند شہروں کے لیے شراکت' کی پہلی کانفرنس 15 مارچ کو لندن میں منعقد ہو گی جس میں زندگیوں کو تحفظ دینے اور شہروں کو صحت مند اور مزید ترقی یافتہ بنانے کے منصوبوں پر بات کی جائے گی۔

اتوار کو دارالحکومت برازیلیا میں سابق صدر بولسونارو کے حمایتی اہم سرکاری عمارتوں میں گھس گئے اور ہنگامہ آرائی کی۔
© UNESCO/Vincent Ko Hon Chiu

سربراہ اقوام متحدہ کو برازیل کی جمہوری طاقت پر ’مکمل اعتماد‘

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے برازیل کی کانگریس پر چڑھائی کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں جمہوریت کی مضبوط بنیادیں متزلزل نہیں ہوں گی۔

شام کا شہر الیپو خانہ جنگی کے بعد کھنڈر بن چکا ہے۔
© OCHA/Sevim Turkmani

سلامتی کونسل شام میں سرحد پار سے امداد کی ترسیل میں توسیع پر متفق

ترکیہ سے سرحد پار شمال مغربی شام میں خوراک، ادویات اور اشد ضرورت کی دیگر امدادی اشیاء لے جانے والے ٹرک زندگی کے تحفظ میں مدد دینے والا اپنا یہ سفر آئندہ چھ ماہ بھی جاری رکھیں گے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش جنیوا میں ’موسمیاتی تبدیلی کے مقابل مستحکم پاکستان‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہیں۔
UN Photo/Violaine Martin

سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کے لیے عالمی مالیات میں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے: گوتیرش

سیلاب سے بری طرح متاثرہ پاکستان کی مدد کے لیے عالمی برادری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقوام متحدہ کی کوششیں جنیوا میں جاری ہیں۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے عالمی مالیاتی نظام میں بنیادی اصلاحات پر زور دیا ہے۔

برکینا فاسو کئی برس سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے اور اس کے لوگوں نے بہت سے مہلک دہشت گرد حملوں کا سامنا کیا ہے۔
© Michele Cattani

برکینا فاسو میں 28 افراد کی ہلاکت کی شفاف تفتیش کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے برکینا فاسو میں 28 افراد کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کی عبوری حکومت سےکہا ہے کہ وہ اس واقعے کے ذمہ داروں کا ان کے عہدوں سے قطع نظر احتساب یقینی بنائے۔