انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

پوپ بینیڈکٹ 2008 میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے دورہ کے دوران اس وقت کے سیکرٹری جنرل بان کیمون کے ساتھ۔
UN Photo

پوپ بینیڈکٹ امن کے انتھک داعی تھے: گوتیرش کا خراج عقیدت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پوپ ایمریٹس بینیڈکٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عبادت اور علم میں مصروف رہنے والی عاجزانہ شخصیت تھے جن کی وفات سے انہیں بے حد دکھ پہنچا ہے۔

غزہ کے ایک تباہ حال گھر سے بچے اپنا سامان تلاش کر رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

اسرائیلی قبضوں پر عالمی عدالت انصاف سے مشاورت کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے غیرجانبدار انکوائری کمیشن نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے طلب کرنے کے لیے جنرل اسمبلی کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں سری لنکا اور انڈونیشیا نے سمندر میں پھنسے روہنگیا پناہ گزینوں کو بحفاظت ساحل تک پہنچایا۔
© UNICEF/Patrick Brown

سمندروں میں بھٹکتے روہنگیا افراد کے تحفظ کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے محفوظ پناہ کے لیے جان کا خطرہ مول لے کر خطرناک سمندری سفر اختیار کرنے والے ہزاروں بے آسرا روہنگیا باشندوں کو تحفظ دینے کے لیے علاقائی سطح پر مربوط طریق کار وضع کرنے کے لیے کہا ہے۔

ایکواڈور میں دیسی خواتین کی آواز، جسم، اور علاقہ نامی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر لی گئی ایک تصویر۔
UN Women Ecuador/Johis Alarcón

سال 2022 کا جائزہ: حقوق کے لیے لڑنے والی خواتین کے عزم کا اعتراف

سالانہ جائزے پر مبنی اپنے مضامین کے آخر میں ہم خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کے کام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بہت سے ممالک میں یہ حقوق 2022 میں بھی سارا سال حملوں کی زد میں رہے۔

پیلے سال 2021 میں فیفا اور یونیسف کے اتحاد برائے اطفال کے آغاز کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے یں۔
© UNICEF/Susan Markisz

عظیم فٹبالر پیلے کی وفات پر یونیسکو کو گہرا افسوس

برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے مقبول کھلاڑی پیلے 82 سال کی عمر میں ساؤ پاؤلو کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ ایک سال سے بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے۔ بہت سےلوگ انہیں فٹ بال کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی مانتے ہیں۔

موسمیاتی مسائل پر کانفرنس کاپ 27 کے موقع پر مصر کے شہر شرم الشیخ میں مظاہرین صنعتی ملکوں سے ماحول خراب کرنے کے ازالے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
UN News/Laura Quiñones

سال 2022 کا جائزہ: ہنگام کے باوجود بین الاقوامی موسمیاتی معاہدوں پر استقامت دکھائی گئی

تباہ کن موسمی واقعات میں انسانی سرگرمی کے کردار اور یوکرین میں جنگ کے باعث ایندھن کا بحران پیدا ہونے کا واضح ثبوت ہونے کے باوجود گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج بڑھ رہا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ نے موسمیاتی ہنگامی صورتحال کو اس سال اپنے بین الاقوامی ایجنڈے میں سرفہرست رکھا اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مالی وسائل جمع کرنے اور حیاتیاتی تنوع سے متعلق بڑے معاہدے کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

سال 2022 کا جائزہ: بڑھتے تنازعات میں بین الاقوامی سفارتکاری امن کی 'واحد امید'

2022 میں یوکرین پر روس کے حملے سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والی ہلچل اور دنیا کے تمام حصوں میں جنگ، تنازعات اور افراتفری کے ہوتے ہوئے اقوام متحدہ نے بین الاقوامی بات چیت کی اہمیت پر زور دیا اور ایک نئے امن ایجنڈے کے لیے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا۔

قندھار میں پولیو کے خلاف مہم کے دوران ہیلتھ ورکر بچوں کو ویکسین لگا رہی ہیں۔
© UNICEF/Frank Dejongh

افغانستان: این جی اوز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کی ہمہ گیر مذمت

اقوام متحدہ کے اداروں کے اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے سربراہوں نے مشترکہ طور پر افغانستان کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ امداد مہیا کرنے والی غیرسرکاری تنظیموں کے لیے کام کرنے والی خواتین پر اپنی پابندی واپس لیں۔