انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹور وینزلینڈ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

غزہ کی ’ناقابل برداشت وحشتناک‘ صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے مستقبل قریب میں خاتمے کا امکان دکھائی نہیں دیتا اور اس تنازع سے پورے مشرق وسطیٰ میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

© UNOCHA/Alina Basiuk

انٹرویو: یوکرین میں ناجائز جنگ کی طوالت پر حیران ہوں، ڈنیز براؤن

یوکرین میں فوری امن قائم ہونے کا امکان دکھائی نہیں دیتا تاہم اقوام متحدہ کے ہزاروں اہلکار وہاں کے لوگوں کو مدد پہنچا رہے ہیں۔ ان میں ایسی آبادیاں بھی شامل ہیں جو محاذ جنگ کے قریب ہونے کی وجہ سے روزانہ حملوں کی زد میں رہتی ہیں۔

© Unsplash/Samuel Regan-Asante

انٹرویو: اسانج کی امریکہ حوالگی کے آزادی صحافت پر منفی اثرات ہونگے

تشدد اور ظالمانہ و غیرانسانی یا توہین آمیز انسانی سلوک کے خلاف اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلس جے ایڈورڈز نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی برطانیہ سے امریکہ کو ممکنہ حوالگی پر سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی سوڈان کے علاقے یونٹی کو دسمبر 2021 میں گزشتہ ساٹھ سالہ تاریخ میں بدترین سیلاب کا سامنا تھا۔
UNMISS

جنوبی سوڈان: پاکستانی امن کار لوگوں کو سیلاب سے بچانے میں مصروف عمل

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (انمس) کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی امن اہلکاروں نے اندرون ملک بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو سیلاب سے بچانے کے لیے مٹی کے پشتوں یا دیواروں کا وسیع سلسلہ تعمیر کیا اور اسے برقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔

غذائیت کی کمی کا شکار نو بچوں کی ماں عدن میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں خاندان کے لیے کھانا تیار کر رہی ہے۔
© UNICEF/Saleh Bin Hayan YPN

یمن میں بہتر ہوتی صورتحال غزہ بحران سے پھر بگاڑ کا شکار، گرنڈبرگ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ غزہ کی جنگ کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیے جا رہے ہیں جہاں یمن کی صورتحال چند ماہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ہو گئی ہے۔

غزہ کے نقل مکانی پر مجبور لوگ رفح میں قائم عارضی پناہ گاہوں میں سر چھپائے ہوئے ہیں۔
© OHCHR/Media Clinic

غزہ کے لوگ بے یقینی اور اسرائیلی حملوں کے خوف میں مبتلا، لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیل کے ممکنہ حملے کے پیش نظر غزہ کے لاکھوں لوگ پریشانی اور خوف کا شکار ہیں جن کے پاس جان بچانے کے لیے نقل مکانی کی مزید گنجائش نہیں رہی۔

فلسطینی نژاد ہسپانوی گلوکار مروان۔
Oliva Films

بموں کی گھن گرج میں سونے والے فلسطینی بچوں کے لیے لوری

فلسطینی نژاد ہسپانوی گلوکار مروان نے ایک نیا گیت تیار کیا ہے جسے وہ غزہ میں بمباری کا سامنا کرنے والے بچوں کے لیے لوری کہتے ہیں۔ مروان کا شمار سپین کے معروف و مقبول نغمہ نگاروں میں ہوتا ہے۔

نسل کشی کی روک تھام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر ایلس ویریمو ڈیریٹو۔
UN Photo/Manuel Elías

یو این خصوصی مشیر مشرق وسطیٰ میں لوگوں کے مصائب پر ’دہشت زدہ‘

نسل کشی کی روک تھام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر نے مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات کو ہولناک قرار دیتے ہوئے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔