انسانی کہانیاں عالمی تناظر

جنوبی سوڈان: پاکستانی امن کار لوگوں کو سیلاب سے بچانے میں مصروف عمل

جنوبی سوڈان کے علاقے یونٹی کو دسمبر 2021 میں گزشتہ ساٹھ سالہ تاریخ میں بدترین سیلاب کا سامنا تھا۔
UNMISS
جنوبی سوڈان کے علاقے یونٹی کو دسمبر 2021 میں گزشتہ ساٹھ سالہ تاریخ میں بدترین سیلاب کا سامنا تھا۔

جنوبی سوڈان: پاکستانی امن کار لوگوں کو سیلاب سے بچانے میں مصروف عمل

انسانی امداد

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (انمس) کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی امن اہلکاروں نے اندرون ملک بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو سیلاب سے بچانے کے لیے مٹی کے پشتوں یا دیواروں کا وسیع سلسلہ تعمیر کیا اور اسے برقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔

جنوبی سوڈان کی ریاست یونٹی پر جنگ اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے  مسائل کا دوہرا بحران منڈلا رہا ہے۔ اندرونی طور پر نقل مکانی پر مجبور بے گھر افراد کے یونٹی میں واقع بینیتو کیمپ کو تین سال سے سیلابی ریلوں کا سامنا ہے۔

جنانچہ انمس میں تعینات پاکستانی فوج سے تعلق رکھنے والے امن اہلکاروں نے  بینیتو کیمپ کو سیلاب میں بہہ جانے سے بچانے کے لیے بند اور پشتے تعمیر کیے ہیں۔ یہ بند اور پشتے سال 2022 میں بنائے گئے تھے اور اب انہیں قائم رکھنے کے لیے پاکستانی امن اہلکار مقامی آبادی کے ساتھ مل کر انتھک محنت کرتے ہیں۔

آئیے باقی تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھتے ہیں۔