انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

سدھیش ساکورے پونا انڈیا میں کسانوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
UNCCD

زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کی کوشش کرنے والے باہمت لوگوں کی کہانیاں

زمبابوے میں ایک ارب درخت لگانے، مالی میں مورنگا درخت کی مصنوعات برآمد کرنے اور کوسٹا ریکا میں پینگوئن کے تحفظ نامی ایک بورڈ گیم تیار کرنے جیسی کامیاب کوششیں کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کو اقوام متحدہ نے بنجرپن، زمین کی خرابی اور خشک سالی کے خلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کرنے پر تسلیم کیا ہے۔

قرارداد کے حق میں 157 اور مخالفت میں 8 ووٹ آئے جبکہ 7 ارکان (ممالک) نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
UN Photo/Eskinder Debebe

جنرل اسمبلی: فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی مسئلے کے پرامن حل، اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ میں فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق شعبے کی افادیت اور اسرائیل پر گولان کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دینے کی قراردادیں منظور کر لی ہیں۔

رواں سال کے پہلے نو ماہ میں دنیا بھر میں 111 میں سے 60 بڑے سیاحتی مقامات پر لوگوں کی آمد میں 2019 کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
© Unsplash/Markus Spiske

موجودہ بحرانوں کے باوجود عالمی سیاحت پر کووڈ کے منفی اثرات کا خاتمہ

اقوام متحدہ کے ادارہ سیاحت (یو این ٹورازم) نے بتایا ہے کہ معاشی، جغرافیائی اور موسمیاتی مسائل کے باوجود عالمی سیاحت رواں سال کے اختتام پر کووڈ وبا کے منفی اثرات سے پوری طرح نکل آئے گی۔

سعودی دارالحکومت ریاض۔
Riyadh, the capital of Saudi Arabia.

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی سزائے موت پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے سعودی عرب میں مصر کے تین شہریوں کو سزائے موت دیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں ایسی مزید سزاؤں پر عملدرآمد نہ کرے۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں وسیع پیمانے پر تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔
© UNOCHA/Themba Linden

تیس کروڑ سے زیادہ لوگوں کو آنے والے سال مدد کی ضرورت ہوگی، ٹام فلیچر

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کے نئے سربراہ ٹام فلیچر نے بدھ کو خبردار کیا ہے کہ دنیا میں متعدد نہ ختم ہونے والے تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کی وجہ سے آئندہ سال 30 کروڑ سے زائد افراد کو اپنی زندگیاں بچانے کے لئے امداد کی ضرورت ہوگی۔

اقوام متحدہ کی 79ویں جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ فلسطینی سوال پر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

مشرق وسطیٰ میں امن طاقت کے زور پر ناممکن، صدر جنرل اسمبلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے واضح کیا ہےکہ مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی طاقت یا قبضے کے زور پر ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے بات چیت، باہمی احترام اور عالمی قانون کی بنیاد پر منصفانہ، جامع و پائیدار طریقہ ہائے کار سے کام لینے کا عزم درکار ہے۔

پاکستان سے واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں کو ننگرہار میں نقد مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
© WFP/Philippe Kropf

اگلے سال پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر جمع

دنیا میں نقل مکانی پر مجبور لوگوں کی تعداد 12 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ تحفظ کی تلاش میں ہجرت کرنے والوں کی مدد کے لیے اسے آئندہ سال کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے امدادی وسائل دستیاب ہو چکے ہیں۔