انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خصوصی مضامین

تحفیف اسلحہ اور امن کے لیے سرگرم انجو نیواتا ہیروشیما ایٹمی حملے میں زندہ بچنے والے ٹوکوسو ہامائی کے ساتھ اپنے پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔
UNIC Tokyo/ Ichiro Mae

ہیروشیما ایٹمی حملے کے زندہ متاثرین کی یادیں رنگین کرنے کا منصوبہ

جاپان کی ایک یونیورسٹی طالبہ اور تحفیف اسلحہ کے لیے سرگرم انجو نیواتا ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے واقعہ میں بچ جانے والے متاثرین کی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے رنگین کرنے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔

مال بردار جہاز سیفر یمن کے مغربی ساحل پر لنگر انداز ہے۔
UN Yemen

یمن: یو این زنگ آلود بحری ٹینکر سے دس لاکھ بیرل تیل نکالنے میں کامیاب

یمن کے مغربی ساحل کے قریب ایک متروک تیل بردار بحری جہاز سے ایک ملین بیرل خام تیل کی منتقلی کے لیے اقوام متحدہ کے زیرقیادت کارروائی جمعے کو محفوظ انداز میں مکمل ہو گئی ہے جس سے بڑے پیمانے پر تیل کے سمندر میں اخراج کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

خواتین اور لڑکیاں انسانی سمگلنگ کے متاثرین کا تقریباً 60 فیصد ہوتی ہیں جنہیں اپنے اغوا کاروں کے ہاتھوں جنسی استحصال اور تشدد کا سامنا ہوتا ہے۔
IOM Port of Spain

انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت: گوتیرش

انسانی سمگلنگ کے خلاف تیس جولائی کو منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سب مل کر ایسی دنیا تعمیر کریں جہاں کسی کو خریدا یا بیچا نہ جا سکے اور نہ ہی کسی کو استحصال کا سامنا ہو۔

کانگو کے علاقے گوما میں جنسی تشدد کے شکار افراد کی ایک پناہ گاہ (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Marie Frechon (file)

سلامتی کونسل سے جنگوں میں جنسی تشدد کے خاتمے پر توجہ دینے کا مطالبہ

آنے والی نسلوں کو جنگوں سے متعلقہ جنسی تشدد کی لعنت سے تحفظ دینے کے لیے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہ بات اس موضوع پر اقوام متحدہ کی وکیل پرامیلا پیٹن نے سلامتی کونسل میں کہی ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ضلع عمر کوٹ کے گاؤں ممتاز شاہ میں یونیسف کے سیکھنے کے ایک عارضی مرکز میں لڑکیاں لڈو کھیل رہی ہیں۔
© UNICEF/Sami Malik

پاکستان: سیلابی پانیوں میں یونیسف کے تعلیمی و تفریحی جزیرے

’(بارش) بہت شدید تھی، اس میں ہمارے گھر تباہ ہو گئے، ہمارے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں تھی، کھانے پینےکو کچھ بھی میسر نہیں تھا ۔۔۔ جب یونیسف نے یہ سکول کھولا تو ہم نے یہاں آنا شروع کر دیا‘ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم یونیسف کی ایک محفوظ جگہ سے مستفیذ ہونے والے چودہ سالہ منصور نے بتایا۔

منشیات کے عادی افراد کے علاج کے کابل میں ابن سینا سنٹر کے باہر ایک مریض۔
UN News / David Mottershead

افغانستان میں منشیات سے نمٹنے کی معلومات پر مبنی حکمت عملی

افغان دارالحکومت کابل کی مصروف سڑکوں گلیوں میں یوں تو بہت سے خطرات چھپے ہوئے ہیں لیکن وہاں منشیات کے استعمال کا بحران سب سے زیادہ خطرناک ہے جو شہر اور پورے ملک کو برباد کر رہا ہے۔

اردن میں پناہ لیے ہوئے شامی مہاجرین۔
© UNICEF/Christopher Herwig

پناہ گزینوں کا دن: اقوام متحدہ کی طرف سے یکجہتی و تعاون کی اپیل

پناہ گزینوں کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ان کی مدد اور تحفظ کے لئے عالمی برادری کو اس کا کردار یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزین تعاون اور یکجہتی کے حق دار ہیں، ان کے لئے سرحدیں بند کرنی چاہئیں اور نہ ہی انہیں واپس دھکیلا جانا چاہیے۔

ایتھوپیا میں موسمیاتی تبدیلی سے نقل مکانی اور وسائل کی کمیابی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
© UNICEF

موسمیاتی مسائل سے امن و سلامتی کی صورتحال مزید گھمبیر

امن کارروائیوں کے لئے اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل ژاں پیئر لاکواء نے کہا ہے کہ اندازاً 3.5 ارب لوگ ایسے مقامات پر رہتے ہیں جہاں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بہت شدید ہیں اور ان جگہوں پر امن اور سلامتی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہونے کو ہے۔