انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

شام

اس سال فروری میں آنے والے زلزلے میں تباہ ہونے والی ایک عمارت کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔
© UNICEF/Hasan Belal

شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کی ضرورت: گوتیرش

برسلز میں یورپی یونین کے زیراہتمام شام کے لئے امدادی وعدوں کی کانفرنس میں دنیا بھر سے عطیہ دہندگان شریک ہیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شام کے لوگوں کی بے پایاں تکالیف کو واضح کرتے ہوئے انہیں 'ناقابل بیان' قرار دیا ہے۔

شام کے علاقے الیپو میں عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے زلزلہ متاثرین کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
© WFP/Hussam Al Saleh

شام: عالمی ادارہ خوراک کو وسائل کی غیر معمولی کمی کا سامنا

شام کے لئے مالی وسائل کے غیر معمولی بحران نے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کو 2.5 ملین لوگوں کے لئے مہیا کی جا رہی امداد میں کٹوتی پر مجبور کر دیا ہے۔ اِن لوگوں کا شمار اس 5.5 ملین آبادی میں ہوتا ہے جس کا خوراک کے لئے ادارے کی امداد پر انحصار ہے۔

اس سال فروری میں آنے والے زلزلے کی تباہی کا ایک منظر۔
© UNICEF/Hasan Belal

شام: حالیہ سفارتی کامیابیوں کے نتیجے میں جنگ ختم ہونی چاہیے

شام میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ ملک میں 12 سالہ جنگ کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کو سفارتی میدان میں حاصل ہونے والی متواتر کامیابیوں کے مماثل ہونا چاہئیے جہاں تشدد کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔

فیلپائن میں کارکن ایک بڑی بلڈنگ کی کھڑکیاں صاف کرتے ہوئے۔
© ILO/Bobot Go

عالمی معیشت ابھی تک کووڑ۔19 کا ڈنگ محسوس کر رہی ہے

دنیا کی معاشی صورتحال اور امکانات کے بارے میں اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ۔19 وباء کے دیرپا اثرات کے باعث عالمی معیشت کی مضبوط انداز میں بحالی کے امکانات کمزور ہیں۔

ترکیہ کے علاقے ہاتے میں زلزلے سے بے گھر ہونے والے افراد کا ایک کیمپ۔
© UNOCHA/Ahmad Abdulnafi

ترکیہ و شام: امدادی کارروائیاں جاری لیکن خوراک کی کمی کا خدشہ

اقوام متحدہ میں امدادی امور کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شمالی شام میں ہولناک زلزلوں سے تقریباً دو ماہ بعد بڑے پیمانے پر امدادی کارروائی جاری ہے جس کے لیے مالی وسائل کی تاحال اشد ضرورت ہے۔

زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام میں چائلڈ لیبر میں اضافہ ہوا ہے۔
© UNICEF

زلزلہ زدہ ترکیہ و شام کو روزگار کے مواقعوں میں مدد کی ضرورت

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے اپنی نئی جائزہ رپورٹوں میں کہا ہے کہ فروری میں ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد لوگوں کو غربت سے بچانے اور چائلڈ لیبر اور کم اجرتوں والی نوکریوں میں اضافے کو روکنے کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے۔

اندازے کے مطابق شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پچاس لاکھ لوگوں کو بنیادی ضرورت کی پناہ اور غیرغذائی امداد درکار ہے۔
© UNICEF/Joe English

شام میں زلزلے کے بعد ’ناکامیوں‘ کی تحقیات کی حمایت

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے شمال مغربی شام میں گزشتہ مہینے آںے والے تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ لوگوں کو مدد کی فراہمی کے لیے شام کی حکومت اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کے کردار کا انتہائی تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ فلیپو گرینڈی ترکیہ کے ایک زلزلہ زدہ علاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔
© UNHCR/Emrah Gürel

ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد میں تیزی لائیں: فلیپو گرینڈی

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی نے شام اور ترکیہ کے پانچ روزہ دورے کے بعد وہاں حالیہ زلزلوں کے متاثرین کو بڑے پیمانے پر اور فوری عالمی امداد پہنچانے کی ضرورت کو واضح کیا ہے۔