انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

بمباری میں شمالی غزہ کا ایک علاقہ مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے۔
© UNOCHA

غزہ میں بھوک، بیماری، اور موت کا راج: یو این اعلیٰ اہلکار کا انتباہ

غزہ کے گنجان ترین شہر رفح میں اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔ امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے علاقے میں پناہ گزین لاکھوں لوگوں کی زندگی کو لاحق خطرے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان کو عالمی ادارہِ خوراک کی طرف سے فراہم کی گئی گندم جلال آباد میں اتاری جا رہی ہے۔
© WFP/Danijela Milic

وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کے لیے 38 لاکھ ڈالر کی امداد

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کو پاکستان سے افغانستان واپس آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی امدادی فنڈ سے 38 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔ ان وسائل سے ان لوگوں کو غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

میانمار کی ریاست کیاہ میں ملک کے اندر مہاجرت پر مجبور افراد کی ایک خیمہ بستی۔ ریاست کیاہ میں سکول پر بمباری کی گئی ہے۔
© UNOCHA/Siegfried Modola

یونیسف کی میانمار کے سکول پر بمباری کی مذمت

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے میانمار میں سکولوں پر فضائی حملوں میں بچوں اور اساتذہ کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو 2024 میں ادارے کے کام اور ارادوں کے بارے آگاہ کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

امن اقوام متحدہ کا نصب العین ہے، انتونیو گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا میں تنازعات شدت پکڑ رہے ہیں، اختلافات بڑھ رہے ہیں اور تقسیم گہری ہوتی جا رہی ہے۔ امن ہی ان تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے اور اسی کا حصول اقوام متحدہ کا بنیادی مقصد ہے۔

سوڈان میں مسلح گروہوں میں لڑائی چھڑ جانے کے بعد گھربار چھوڑنے پر مجبور لوگ مغربی ڈارفر میں ایک خیمہ بستی میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
© UNOCHA/Mohamed Khalil

جنگ زدہ سوڈان کے لیے یو این کی 4.1 ارب ڈالر امداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے سوڈان میں قحط کے خطرے سے نمٹنے اور ملک میں جاری جنگ سے جان بچا کر ہمسایہ ممالک میں پناہ گزین لوگوں کی مدد کے لیے 4.1 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

غزہ کے شہر خان یونس کا ایک سکول جو اب بے گھر لوگوں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

ممکنہ جنگ بندی کی اطلاعات کے دوران غزہ کے بحران کا پانچوں مہینہ شروع

غزہ۔اسرائیل جنگ پانچویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے لڑائی روکنے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری بات چیت میں مثبت پیش رفت کی اطلاعات کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترکیہ اور شام میں گزشتہ سال آنے والے زلزلے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد ابھی تک عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Cihan Çoker/ASAM

ترکیہ شام زلزلے کو ہوا ایک سال لیکن متاثرین کی مشکلات جاری

ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کی مشکلات تاحال ختم نہیں ہو سکیں۔ رواں سال دونوں ممالک میں ایسے لاکھوں لوگوں کو امداد کی ضرورت رہے گی۔

خصوصی اطلاع کار نے برطانوی حکومت سے کہا ہے کہ وہ جولین اسانج کی امریکہ حوالگی کے ممکنہ فیصلے کا بالاحتیاط دوبارہ جائزہ لے۔
© Foreign Ministry of Ecuador/David G. Silvers

برطانیہ سے جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے نہ کرنے کا مطالبہ

انسدادِ تشدد کے امور پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلس جِل ایڈورڈز نے برطانیہ کی حکومت پر جولین اسانج کی امریکہ کو ممکنہ حوالگی روکنے پر زور دیا ہے جنہیں وہاں تشدد اور بدسلوکی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ہائی کمشنر وولکر ترک نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی عدالتیں بین الاقوامی انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو  دی گئی سزاؤں کا احتیاط کے ساتھ جائزہ لیں گی۔
Umar Farooq

پاکستان میں انتخابی عمل کو شفاف اور آزادانہ بنانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے پاکستان میں سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدوراوں کے خلاف پُرتشدد اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مشمولہ و بامعنی جمہوری عمل کے لیے بنیادی آزادیوں کو برقرار رکھیں۔

غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں شمال سے بے دخل کیے گئے لوگوں کی گنجان آباد عارضی پناہ گاہ۔
© OHCHR/ Media Clinic

غزہ: رفح میں اسرائیل کی ممکنہ فوجی کارروائی میں جنگی جرائم کا خطرہ

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اپنے حملے کو انتہائی گنجان علاقے رفح میں وسعت دینا جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتا ہے جس سے ہر صورت پرہیز لازم ہے۔