انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

یوکرین

یوکرین کے علاقے اوڈیسہ کا ایک زرعی فارم۔
© OCHA/Matteo Minasi

روسی حملوں سے دنیا کے ضرورت مند ترین لوگ متاثر: یو این ترجمان

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی برآمد کے اقدام کے خاتمے کے ساتھ یوکرین کی بندرگاہوں پر اس کے حملے دنیا میں خوراک کی قیمتوں اور انتہائی ضرورت مند لوگوں پر بری طرح اثر انداز ہو رہے ہیں۔

یوکرین اور روس کی پیداوار سے دنیا کو خوراک میسر آتی ہے اور اس معاہدے کی بدولت دنیا کے انتہائی بدحال لوگوں کو ضروری غذا مہیا کی گئی ہے۔
© UNODC/Duncan Moore

بحیرہ اسود معاہدے کا خاتمہ خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا سبب

اقوام متحدہ کے ادارہء خوراک و زراعت نے بتایا ہے کہ جنگ زدہ یوکرین سے باقی دنیا کو بحری راستے سے اناج کی ترسیل کا اہم معاہدہ ختم ہونے کے بعد کئی مہینوں میں پہلی عالمی سطح پر خوراک کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

یوکرین کے شہر ارپن میں ایک تیرہ سالہ لڑکی بمباری میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے قریب سے گزر رہی ہے۔
© UNICEF/Filippov

یوکرین: جنگ میں تیزی کے ساتھ امدادی ضروریات میں اضافہ، ڈنیز براؤن

یوکرین کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار ڈنیز براؤن نے کہا ہے کہ ملک میں شہری تنصیبات پر جاری حملوں سے انسانی ضروریات بڑھ رہی ہیں اور ضرورت مند لوگوں کو مدد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مالی وسائل میں اضافہ کرنا ہو گا۔

جنگ کے دوران اوڈیسا کے تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے ریت کی بوریوں سے کھڑی کی گئی حفاظتی دیوار۔
© UNICEF/Siegfried Modola

یوکرینی شہر اوڈیسا پر روسی حملوں اور ثقافتی ورثہ کے نقصان کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) نے یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روسی میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ عالمی ثقافتی ورثہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اقوام متحدہ میں سیاسی امور کی سربراہ روزمیری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کو یوکرین میں امن و سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے۔
UN Photo/Manuel Elías

یوکرینی بندرگاہوں پر روسی بمباری ’عالمی غذائی تحفظ کو مزید دھچکا‘

اقوام متحدہ میں سیاسی امور کی سربراہ روزمیری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے ساتھ یوکرین کی بندرگاہوں پر روس کی بمباری سے عالمگیر غذائی تحفظ پر دور رس نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار یوکرین کے شہر مائیکولیو میں روسی بمباری کے بعد ہونے والی تباہی کا اندازہ لگا رہے ہیں۔
© UNOCHA/Volodymyr Tsololo

یو این چیف کی اوڈیسا اور یوکرینی بندرگاہوں پر روسی حملوں کی مذمت

اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجاحک کے ذریعے جاری کیے گئے بیان میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش  نے کہا ہے کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے ساتھ باہمی مفاہمت کی یادداشت کے تحت روس کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہیں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش یو این ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو روس کی اناج معاہدے سے علیحدگی بارے بتا رہے ہیں۔
UN Photo/Mark Garten

روس کی اناج معاہدے سے علیحدگی پر یو این چیف کو افسوس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ انہیں روس کی جانب سے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی برآمد کے اقدام کو ختم کرنے کے فیصلے پر بہت افسوس ہے جس سے دنیا میں بھوک اور خوراک کی بڑھتی قیمتوں کا سامنا کرنے والے سینکڑوں ملین لوگوں کی 'لائف لائن' عملاً ختم ہو گئی ہے۔

ایک مشترکہ تعاون مرکز کے تحت اس معاہدے کی نگرانی کی جاتی ہے تاہم حالیہ ہفتوں میں بحری جہازوں کے معائنوں سے متعلق معاملات کے باعث ان کی نقل و حرکت میں کمی آئی ہے۔
© UNODC/Duncan Moore

یوکرین اور روس سے اناج و کھاد کی برآمد عالمی غذائی تحفظ کے لیے ناگزیر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ گزشتہ برس ادارے کی ثالثی میں یوکرین اور روس کے مابین خوراک اور کھاد کی برآمد کے معاہدوں نے عالمگیر غذائی تحفظ برقرار رکھنے میں ناگزیر کردار ادا کیا اور انہیں قائم رہنا چاہیے۔