انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یوکرین

اقوام متحدہ کے شعبہ سیاسی امور کی سربراہ روزمیری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ بچوں پر اس جنگ کے اثرات خاص طور پر خوفناک ہیں، یوکرین کے تقریباً دو تہائی بچوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
UN Photo/Manuel Elías

یوکرین جنگ کا خاتمہ ہوتا نظر نہیں آ رہا، روزمیری ڈی کارلو

اقوام متحدہ کے شعبہ سیاسی امور کی سربراہ روزمیری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ یوکرین کی جنگ بڑے پیمانے پر اموات، تباہی اور عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے جس کا مستقبل قریب میں خاتمہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش۔
UN Photo/Mark Garten

روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ خوش آئند، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے روس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ تقریباً دو سال پہلے یوکرین پر روس کا حملہ شروع ہونے کے بعد یہ اب تک اس نوعیت کا سب سے بڑا اقدام ہے۔

بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع شہر اوڈیسا میزائل حملوں کا نشانہ ہے۔
© UNOCHA/Alina Basiuk

یوکرین: نئے سال کا آغاز میزائل حملوں، ہلاکتوں اور تباہی کے ساتھ

یوکرین میں 2024 کے ابتدائی دو ایام میں روس کے شدید حملوں سے بڑے پیمانے پر اموات اور تباہی ہوئی ہے۔ حملوں میں بہت سے گھر تباہ ہو گئے ہیں اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

کیئو کا ایک رہائشی اپنے فلیٹ کی عمارت کے پاس کھڑا ہے جو گزشتہ رات فضائی حملے کی زد میں تھی۔
© UNOCHA/Viktoriia Andriievska

یوکرین: وولکر تُرک کی روس سے جنگ بندی اور مکمل امن کی اپیل

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے روس پر یوکرین میں جنگ بندی کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصفانہ امن ہی اس المناک تنازع سے متاثرہ ہزاروں لوگوں کی تکالیف میں کمی لانے کا واحد راستہ ہے۔

کیئو ایک بار پھر روس کے میزائل حملوں کی زد میں ہے (فائل فوٹو)۔
© UN News/Anna Radomska

یوکرین: کیئو پر روسی حملوں میں بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی

یوکرین کے دارالحکومت کیئو پر روس کے فضائی حملوں میں بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اقوام متحدہ اور اس کے امدادی شراکت دار طبی امداد اور تحفظ مہیا کر رہے ہیں۔ کیئو پر ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ میں ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

کیئو کے مضافات میں ایک دیوار پر برطانوی گریفیٹی فنکار بینکسی کا فن پارہ۔
© UNICEF/Filippov

یوکرین: بینکسی کا ملبے کے ڈھیر سے ثقافت کی بحالی کا اشارہ

2022 کے اوائل میں جب حملہ آور روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں مضافاتی قصبے بوروڈیانکا سے واپس ہوئیں تو جنگ میں تباہ ہونے والے ایک گھر کی دیوار پر سٹریٹ آرٹ کا نمونہ دکھائی دیا۔ یہ تصویر عالمی شہرت یافتہ گریفٹیی فن کار بینکسی نے بنائی تھی۔

یوکرین کا شہر اوڈیسہ۔
© IMF/Brendan Hoffman

غیرفوجی یوکرینی بحری جہاز پر روسی حملے پر افسوس کا اظہار

یوکرین میں اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار ڈنیز براؤن نے یوکرین کے شہر اوڈیسا میں بحیرہ اسود کی بندرگاہ پیوڈینی میں غیرفوجی بحری جہاز پر روس کے حملے کو ازحد افسوس ناک قرار دیا ہے۔

یوکرین کے سرحدی علاقے پر بمباری سے متاثرہ افراد میں اقوام متحدہ کی طرف سے امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔
© UNOCHA/Saviano Abreu

یو این کی یوکرین پر روسی حملوں کی نئی لہر کی مذمت

اقوام متحدہ نے یوکرین کے مختلف حصوں میں اہم تنصیبات پر روس کے تازہ ترین حملوں کڑی مذمت کی ہے جن میں بچوں سمیت بہت سے شہری زخمی ہو گئے ہیں اور رہائشی و تجارتی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مشرقی یوکرین میں کھیل کا ایک میدان کھنڈر بنا ہوا ہے۔
© Yevhen Nosenko

انکوائری کمیشن کے پاس یوکرین میں جنگی جرائم کے مزید ثبوت

یوکرین میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک میں روس کے حکام تشدد، جنسی زیادتی اور بچوں کی ملک بدری سمیت جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں۔