انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

لزیتھو کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے والی کارکن خواتین۔
© ILO/Marcel Crozet

دنیا میں اس سال بیروزگاری میں معمولی کمی کا توقع، آئی ایل او

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے بتایا ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں بیروزگاری کی شرح میں قدرے کمی کا امکان ہے لیکن روزگار تک غیرمساوی رسائی برقرار رہے گی جو غریب ممالک میں خواتین کو درپیش ایک بڑا مسئلہ ہے۔

سوڈان سے چاڈ پہنچنے والے لوگ عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔
© UNHCR/Ying Hu

چاڈ میں سوڈانی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے مالی وسائل درکار

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے چاڈ میں نقل مکانی کرنے والے 185,000 سوڈانی شہریوں کی مدد کے لیے اپنے امدادی شراکت داروں سے مالی وسائل مہیا کرنے کو کہا ہے۔

میجر فرقان نیازی کا تعلق اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس میں شامل پاک بٹالین سے ہے اور وہ ملک کے شورش زدہ علاقے ایبئے میں تعینات ہیں۔
UNISFA

پاکستانی میجر دوبارہ زندگی ملنے پر پھر قیام امن میں مصروف

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے کام کرتے ہوئے گولی کا نشانہ بننے والے میجر فرقان صحت یابی کے بعد مشن مکمل کرنے کا جذبہ لے کر دوبارہ اسی جگہ جا رہے ہیں جہاں ان کے کئی ساتھی امن قائم کرنے کی کوشش میں جانیں دے چکے ہیں۔

انسانی سمگلنگ کے خطرات بارے آگاہی پیدا کرنے کے لیے پاکستان میں دس لاکھ معلوماتی کتابچے تقسیم کیے گئے۔
© UNODC

انسانی سمگلنگ پاکستان سمیت دنیا میں تیزی سے پھیلتا عالمی جرم

تارکین وطن کی سمگلنگ تیزی سے ایک بڑا مجرمانہ کاروبار بنتا جا رہا ہے جس پر قابو پانے کی کوششوں کو اس جرم کی بین الاقوامی نوعیت اور بہت سے ممالک میں موزوں قوانین کے فقدان کے سبب مسائل کا سامنا ہے۔

جمہوریہ کانگو میں خدمات سرانجام دینے والی انڈیا کی امن اہلکار میجر رادھیکا سین جنہیں اقوام متحدہ کے 'ملٹری جینڈر ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ' کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
MONUSCO

انڈین امن اہلکار یو این ملٹری جینڈر ایڈووکیٹ آف دی ایئر قرار

جمہوریہ کانگو میں مقامی لوگوں کو اپنی سلامتی اور انسانی خدشات کے حوالے سے آواز بلند کرنے کا نیٹ ورک بنانے میں مدد دینے والی انڈیا کی امن اہلکار نے اقوام متحدہ کا 'ملٹری جینڈر ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ' جیت لیا ہے۔

سمندری طوفان ریمل کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے سے پہلے خطرے کے اعلان کے طور پر بنگلہ دیش کے ایک گاؤں میں تین جھنڈے لہرا رہے ہیں۔
© UNICEF/Salahuddin Ahmed Paulash/Drik

طوفان ریمل: متاثرہ علاقوں میں یو این امدادی ادارے مصروف عمل

اقوام متحدہ کی امدادی ٹیمیں بنگلہ دیش اور انڈیا میں آنے والے سمندری طوفان ریمل سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ شدید درجے کے اس طوفان میں اب تک 16 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ گھروں کو جزوی یا کلی نقصان پہنچا ہے۔

چھبیس مئی کو اسرائیلی فضائی حملے میں رفح میں فلسطینی پناہ گزنیوں کے ایک کیمپ میں خواتین اور بچوں سمیت 45 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے
UNRWA

رفح کیمپ پر ہولناک اسرائیلی حملے کے بعد جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں پناہ گزین فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیل کے ہولناک حملے کے بعد اقوام متحدہ کے اداروں نے علاقے میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک (ایس آئی ڈی ایس) کی چوتھی کانفرنس غرب الہند کے ملک اینٹیگوا اینڈ باربوڈا میں منعقد ہو رہی ہے۔
UN Photo/Eskinder Debebe

سڈز 4 کانفرنس: قرضوں میں جکڑے ممالک کو وسائل درکار، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک قرض کے بوجھ تلے دبے ہیں جنہیں پائیدار ترقی کے لیے درکار بین الاقوامی مالیاتی وسائل تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہو گی۔