انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

افغانستان میں بے گھر خواتین اقوام متحدہ کی ایک اہلکار سے ملاقات کر رہی ہیں۔
© UNOCHA/Charlotte Cans

ناکافی حجاب پر خواتین سے طالبان کی بدسلوکی پر تشویش

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے افغانستان میں لباس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر خواتین اور لڑکیوں کی گرفتاریوں، قید اور ان سے بدسلوکی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مڈغاسگر کے ایک گاؤں ایفوتاکا کی دو خواتین۔
UN News/Daniel Dickinson

ال نینو اور موسمیاتی بحران سے مڈغاسکر میں خشک سالی کا خطرہ

قدرتی موسمیاتی مظہر 'ال نینو' دنیا بھر میں موسمی نظام کو بڑے پیمانے پر متاثر کر سکتا ہے لیکن انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں آنے والی ہنگامی موسمیاتی تبدیلی لوگوں اور کرہ ارض پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔

غزہ میں ہر روز خوراک اور پانی کے حصول کی جدوجہد سے شروع ہوتا ہے اور اسی پر ختم ہو جاتا ہے، کئی لوگ بھوکے پیاسے رہ جاتے ہیں۔
© UNRWA

غزہ: رفح میں گنجائش سے زیادہ پناہ گزینوں کی آمد سے وسائل پر دباؤ

غزہ کے علاقے خان یونس میں شدید لڑائی سے جان بچا کر ہزاروں لوگ جنوبی شہر رفح کا رخ کر رہے ہیں جس کی آبادی گنجائش سے کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں نے اس صورتحال کو 'مایوسی کا پریشر ککر' کہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

سات اکتوبر کے بعد غزہ کی پٹی میں 122 صحافی اور ذرائع ابلاغ کے کارکن ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں۔
Unsplash/Engin Akyurt

غزہ: صحافیوں کی ہلاکتوں اور میڈیا پر پابندیوں کی مذمت

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی عسکری کارروائیاں حالیہ تاریخ میں صحافیوں کے لیے خطرناک ترین جنگ کی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔

امدادی ادارے ’انرا‘ کے کارکن غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی مدد کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
© UNRWA

غزہ: وسائل کی کمی کے باعث امدادی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے نائب امدادی رابطہ کار ٹامس وائٹ نے کہا ہے کہ 'انرا' کو درپیش مالی بحران کے باعث غزہ میں لوگوں کو ضروری مدد پہنچانے کی کارروائیاں خطرے سے دوچار ہیں۔