انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

غزہ کے شمالی حصے پر بمباری میں بے گھر ہو جانے والے خاندان جنوبی حصے کی طرف ہجرت کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNRWA/Ashraf Amra

یو این چیف فلسطینی امدادی ادارے کے عطیہ دہندگان سے ملیں گے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے (انرا) کے اہم عطیہ دہندگان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ بڑے غیرسرکاری اداروں نے اس کے لیے مالی وسائل کی فراہمی جاری رکھنے کی ہنگامی اپیل کی ہے۔

امن مشن ’یونیسفا‘ کے طبی یونٹ سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی اہلکار سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازعہ علاقے ابی میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے۔
UNISFA

متنازعہ علاقے ایبئی میں پاکستانی سمیت دو امن اہلکار اور کئی شہری ہلاک

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے مابین متنازع علاقے ایبئی میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں پاکستان اور گھانا سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے دو امن اہلکاروں سمیت 50 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

یونان کے ساحل پر پہنچے والے مہاجرین کی چھوڑی ہوئی لائف جیکٹیں پڑی ہوئی ہیں۔
© UNICEF/Ashley Gilbertson

بحیرہ روم میں حالیہ ہلاکتوں سے محفوظ مہاجرت کی اہمیت اجاگر

عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ رواں سال بحیرہ روم عبور کر کے یورپ جانے کی کوشش میں تقریباً 100 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جو گزشتہ برس اسی عرصہ کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

غزہ کے مکینوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
© UNICEF/Abed Zagout

غزہ میں ہر کسی کو خوراک تک رسائی حاصل نہیں، یو این امدادی ادارے

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں کئی روز سے جاری بمباری اور لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ گنجائش سے کہیں زیادہ بھری پناہ گاہوں میں خوراک کی قلت کے باعث زندگیاں خطرے میں ہیں۔

© Unsplash/Markus Spiske

انٹرویو: ٹیکنالوجی سے جنوب مشرقی ایشیا میں غیر قانونی تجارت کو بڑھاوا

جنوب مشرقی ایشیا میں غیرقانونی معیشت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ منظم جرائم میں ملوث گروہوں نے خطے میں ایسے علاقوں کو اپنی کارروائیوں کا مرکز بنا رکھا ہے جہاں قانون کی عملداری کمزور ہے۔

غزہ میں ’انرا‘ کے تحت کام کرنے والے سکول اب نقل مکانی پر مجبور بے گھر افراد کی پناہ گاہ کے طور پر کام آ رہے ہیں۔
© UNFPA Palestine/Bisan Ouda

غزہ: یو این امدادی ادارے کی مالی معاونت جاری رکھنے کی درخواست

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش واضح کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی ادارے (انرا) کے ان اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جا رہی ہے جن پر 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حملے کرنے یا ان کارروائیوں کی حمایت کا الزام ہے۔ 

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں ہولوکاسٹ کے متاثرین کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

انسانی حقوق و وقار کے لیے نفرت انگیزی پر قابو پانا ہوگا، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا میں نفرت تشویشناک رفتار سے پھیل رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے سب کو متحد ہو کر تمام انسانوں کے حقوق اور وقار کے لیے آواز بلند کرنا ہو گی۔

خواتین اور بچے غزہ کے علاقے خان یونس میں انرا کی پناہ گاہ میں چھپے بیٹھے ہیں۔
© UNRWA/Hussein Owda

غزہ: ’بدنظمی پر مبنی‘ وسیع انخلاء کے اسرائیلی حکم کی مذمت

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بڑے پیمانے پر انخلا کے احکامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی ممکنہ خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جنوبی اسرائیل میں امدادی کارکن حماس کے حملوں سے متاثرہ ایک رہائشی علاقے میں مصروف عمل ہیں۔
© Magen David Adom Israel

سات اکتوبر حملوں میں انرا اہلکاروں کے ’ملوث‘ ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل پر حماس کے حملوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی ادارے (انرا) کے اہلکاروں کے مبینہ کردار کی فوری تحقیقات کے لیے کہا ہے۔