انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خصوصی مضامین

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کسی بھی ملک خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے شہری و معاشی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Unsplash/Josue Isai Ramos Figueroa

بین الاقوامی تعلقات میں تناؤ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی، انکٹاڈ

اقوام متحدہ کے تجارتی و ترقیاتی ادارے (انکٹاڈ) نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال دنیا میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دو فیصد کم ہو کر 1.3 ٹریلین ڈالر رہ گئی تھی اور ناکافی مالی وسائل کے باعث پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030 کے حصول میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

سوڈان کے ہسپتال کا ایک وارڈ۔ بین الاقوامی قوانین کے تحت طبی سہولیات کو جنگوں کے دوران بھی تحفظ حاصل ہے۔
© WHO/Lindsay Mackenzie

جنسی مظالم کے شکار افراد کے لیے مناسب طبی دیکھ بھال اہم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے واضح کیا ہے کہ طبی مراکز کا تحفظ بین الاقوامی انسانی قانون کا بنیادی اصول ہے اور دوران جنگ اس کی پاسداری تمام متحارب فریقین پر لازم ہے۔

خواتین کے کام کرنے پر طالبان کی پابندیوں کے بعد بے روزگار ہو کر گھر بیٹھی خاتون اپنے بچوں کے ساتھ۔
© UN Women/Sayed Habib Bidell

خواتین کے حقوق غصب کرنے پر طالبان کے بین الاقوامی احتساب کا مطالبہ

افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار رچرڈ بینیٹ نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی منظم پامالی میں شدت آ گئی ہے جس کے نقصان دہ اثرات آنے والی نسلوں تک برقرار رہیں گے۔

شمالی غزہ میں تباہی کا ایک منظر۔
UNRWA

اسرائیل اور حماس دونوں جنگی جرائم کے مرتکب، آزاد تحقیقاتی کمیشن

اقوام متحدہ کے غیرجانبدارانہ تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں میں فلسطینی مسلح گروہوں اور اس کے بعد غزہ میں عسکری کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

ایک چوتھائی سے زیادہ ماؤں یا بچوں کی بنیادی دیکھ بھال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی پرورش کرنے اور ان کی تعلیم کے لیے جسمانی سزائیں ضروری ہیں۔
© UNICEF/Patricia Willocq

پانچ سال سے کم عمر کے 60 فیصد بچوں کو جسمانی تشدد کا سامنا، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں 40 کروڑ بچوں کو گھروں پر سخت سلوک کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ بچے کھیل، آگے بڑھنے کی تحریک اور اپنے والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کے ساتھ میل جول سے محروم رہتے ہیں۔

اقوام متحدہ سارا سال معذور افراد کی فلاح و حقوق پر تقریبات اور آگہی مہم منظم کیے رہتا ہے۔
UN Photo/Eskinder Debebe

جانیے کہ کوسپ 17 میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

دنیا بھر سے معذور افراد، غیرسرکاری ادارے، سول سوسائٹی کے نمائندے اور اقوام متحدہ میں ممالک کے سفیر نیویارک میں جمع ہو رہے ہیں جہاں وہ جسمانی معذوری کے تناظر میں کام، ٹیکنالوجی اور انسانی بحرانوں سے متعلق مسائل اور مواقع پر بات چیت کریں گے۔

اقوام متحدہ کا کٹا پٹھا جھنڈا غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک سکول کی تباہ حال عمارت پر لہرا رہا ہے۔
© UNOCHA/Themba Linden

غزہ: یو این اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکت پر گوتیرش غمزدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں جتنی بڑی تعداد میں ادارے کے اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس کی گزشتہ آٹھ دہائیوں میں کسی اور جنگ یا قدرتی حادثے میں کوئی مثال نہیں ملتی۔