انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خصوصی مضامین

اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار ٹام اینڈریوز نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار کی فوج کو ان ہتھیاروں اور مالی وسائل کی فراہمی روکیں جنہیں وہ اپنے لوگوں پر حملوں کے لیے کام میں لاتی ہے۔
UN Photo/Loey Felipe

میانمار: جبری بھرتی فوجی حکمرانوں کی پریشانی کی نشانی، ٹام اینڈریوز

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہر ٹام اینڈریوز نے بین الاقوامی برادری سے میانمار میں غیرمحفوظ لوگوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے فوجی حکمران شہریوں کے لیے پہلے سے کہیں بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

تعلیم جاری رکھنے کے لیے افغان لڑکیاں روانڈا پہنچ رہی ہیں۔
IOM/Robert Kovacs

افغانستان: صنفی عصبیت انسانیت کے خلاف جرم قرار دی جائے، یو این ماہرین

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی سلبی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صنفی عصبیت کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دینے پر زور دیا ہے۔

غزہ میں جاری جنگ کے دوران ایک بم دھماکے کی وجہ سے 26 سالہ حاملہ خاتون سُندس کا فوری آپریش کرنا پڑا اور انہون نے اپنی نومولود بیٹی کا نام حبیبہ رکھا ہے جو ان کی بڑی بیٹی کا نام تھا جو بمباری میں ہلاک ہو چکی ہے۔
© UNFPA/Bisan Ouda

فلسطینی خواتین اور لڑکیوں سے مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مقرر کردہ ماہرین نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو دانستہ ہلاک کیے جانے اور ان پر جنسی تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ جانے کے منتظر مہاجرین شمالی فرانس کے مقام  کالے میں عارضی پناہ گاہوں میں ٹھہرے ہیں۔
© UNICEF/Laurence Geai

پناہ گزینوں کی روانڈا منتقلی کا برطانوی قانون انسانی حقوق سے متضاد

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ برطانیہ آنے والے پناہ گزینوں کو روانڈا منتقل کرنے کے لیے بنایا گیا مجوزہ قانون بنیادی قانونی اصولوں اور انسانی حقوق سے متضاد ہے۔

غذائیت کی کمی کا شکار نو بچوں کی ماں عدن میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں خاندان کے لیے کھانا تیار کر رہی ہے۔
© UNICEF/Saleh Bin Hayan YPN

یمن میں بہتر ہوتی صورتحال غزہ بحران سے پھر بگاڑ کا شکار، گرنڈبرگ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ غزہ کی جنگ کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیے جا رہے ہیں جہاں یمن کی صورتحال چند ماہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ہو گئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے سمندروں کے بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے سمندری کچھوؤں کو اپنی ہی آماجگاہوں میں خطرہ ہے۔
UNEP/Kyle Babb

شکار اور موسمیاتی تبدیلی سے ہجرتی چرند و پرند کو وجودی خطرہ

اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں جانوروں کی ہجرتی انواع کو بقا کے مسائل کا سامنا ہے۔ ان میں نصف انواع سے تعلق رکھنے والے جانداروں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور 20 فیصد معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔