انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

کینیری آئی لینڈ جاتے ہوئے مہاجرین کی کشتیاں الٹنے کے واقعات پہلے بھی کئی دفعہ ہو چکے ہیں۔
© UNHCR/Komi Mensah

تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس

اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے سینیگال سے جزائر کینیری پہنچنے کی کوشش میں 50 تارکین وطن کی سمندر میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک اجلاس کا منظر (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Evan Schneider

یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں پائی جانے والی تقسیم اس کے موثر طور سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ کونسل اور اسمبلی اکٹھےکام کر کے فلسطینی مسئلے کا منصفانہ اور پائیدار حل نکال سکتی ہیں۔

کئی ماہ سے جاری بمباری کی وجہ سے شمالی غزہ کھنڈر بن چکا ہے۔
© WFP/Ali Jadallah

غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری

عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے باوجود غزہ پر اسرائیل کے مہلک حملے جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے علاقے میں انسانی امداد کی قابل بھروسہ فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

غزہ کے علاقے رفح میں لوگ پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے اکٹھے ہیں۔
© UNRWA

رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کے ممکنہ بڑے حملے کے پیش نظر لوگ شدید خوف و دہشت کا شکار ہیں۔

پاکستان میں ایک لڑکی سڑک کنارے ماسک بیچ رہی ہے۔
ADB/Rahim Mirza

پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ

یونیسف پاکستان نے ملک میں 10 تا 19 سال عمر کی لاکھوں لڑکیوں کی زندگی میں پائیدار تبدیلی لانے اور انہیں ترقی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنی چار سالہ قومی صنفی حکمت عملی کا آغاز کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش غزہ کی صورتحال پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر اتفاق کریں، گوتریش کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل اور حماس کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں، یرغمالیوں، خطے اور پوری دنیا کی خاطر جنگ بندی کا معاہدہ ممکن بنائیں۔

مظاہرین نیو یارک میں کولمبیا یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

غزہ جنگ: امریکہ میں مظاہرین کے خلاف ’طاقت کے استعمال‘ پر تشویش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ کی جنگ کے خلاف امریکہ کی یونیورسٹیوں میں ہونے والے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

لبنان کے بیشتر گھرانوں کے لیے روزمرہ کی اپنی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
© UNICEF/Fouad Choufany

غزہ جنگ لبنان میں معاشی بحران بڑھنے کا سبب، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث لبنان میں معاشی بحران سنگین ہو رہا ہے جبکہ انسانی امداد میں کمی کے نتیجے میں چار سال تک عمر کے بچے بھی کام کرنے پر مجبور ہیں۔