انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

ایک خاندان پیدل چل کر وینزویلا سے برازیل کی سرحد عبور کر رہا ہے۔
© IOM/Gema Cortes

مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم

عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ تارکین وطن کی جانب سے بھیجی جانے والی رقومات کا ان کے آبائی ممالک کی مجموعی قومی پیداوار کی ترقی میں کردار وہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے بھی بڑھ گیا ہے۔

وائنسٹین کو 100 سے زیادہ خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی اور بدسلوکی کے الزامات میں 23 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔
© Unsplash/Mihai Surdu

وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکی عدالت کی جانب سے ہالی وڈ کے فلم پروڈیوسر ہاروے وائنسٹین کو جنسی زیادتی کے الزامات میں دی گئی سزائیں ختم کرنے پر کہا ہےکہ یہ فیصلہ جنسی تشدد کی متاثرہ خواتین کے لیے پریشان کن ہے۔

غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی حملوں کے بعد معمر افراد سمیت لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
© UNOCHA/Ismael Abu Dayyah

غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے غزہ میں رسائی کے دو بڑے راستے بند ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ رفح میں اسرائیل کی عسکری کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے اور جنگ بندی کے حوالے سے صورتحال اب تک غیریقینی ہے۔

وسطی ہیٹی کے ایک شہر میں لڑکیاں سکول میں کھانا کھا رہی ہیں۔
© WFP/Alexis Masciarelli

ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹی میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی سنگین پامالیاں ہو رہی ہیں اور ملک میں مسلح جتھے بلاروک و ٹوک ایسے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

خلاء سے زمین پر طلوع آفتاب کا منظر۔
Scott Kelly/NASA

خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے خلا میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کے لیے سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔