انسانی کہانیاں عالمی تناظر

روس میں ’مقدمات‘ پر آئی سی سی ججوں اور وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کریمنل کورٹ ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔
UN Photo/Rick Bajornas
ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کریمنل کورٹ ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔

روس میں ’مقدمات‘ پر آئی سی سی ججوں اور وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی

جرائم کی روک تھام اور قانون

روم معاہدے کے ریاستی فریقین کی اسمبلی کی صدارت کو روس کے حکام کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی)کے وکلاء اور ججوں کے خلاف اقدامات پر گہری تشویش ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے سب سے بڑے سرکاری تحقیقاتی ادارے نے آئی سی سی کے وکیل استغاثہ کریم خان اور ان ججوں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں جنہوں نے صدر ولادیمیر پوتن سمیت دو افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ روس کی وزارت داخلہ نے کریم خان کو مطلوب افراد کی اپنی فہرست میں بھی شامل کر دیا ہے۔

Tweet URL

پوتن کے وارنٹ

اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے قبل از سماعت چیمبر نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم اور مقبوضہ علاقوں سے بچوں کی غیر قانونی منتقلی کے الزام میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور بچوں کے حقوق کے لیے روس کی کمشنر ماریا الیکسآئیونا لووابیلوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

متاثرین کے تحفظ کے لیے وارنٹ کے مندرجات کو تاحال خفیہ رکھا گیا ہے لیکن بقول آئی سی سی سربراہ جوزف پائٹر ہوفمینسکی کے اس میں نامزد افراد کے نام ظاہر کرنا انصاف کے مفاد میں ہے اور اس سے اسی نوعیت کے مزید جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی۔

’آئی سی سی کو کمزور کرنے کی کوششیں‘

ایک بیان میں اسمبلی کی صدارت نے سنگین ترین بین الاقوامی جرائم کی تحقیقات، ان تحقیقات کی منظوری اور ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے اختیار کو کمزور کرنے کی دھمکیوں اور اس سلسلے میں کی جانے والی ناقابل قبول کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسمبلی کی صدارت نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ، اس کے منتخب حکام اور عملے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے کہا ہے کہ عدالت کی سالمیت بشمول اس کی عدالتی اور قانونی آزادی کا تحفظ اس کے اختیار کے کامیابی سے استعمال کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ’ہم آزاد و غیرجانبدار عدالت کے طور پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ پر اپنے مکمل اعتماد کا اعادہ کرتے ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ جرائم کی بین الاقوامی عدالت عالمی برادری کے لئے بحیثیت مجموعی تشویش کے حامل سنگین ترین جرائم پر احتساب یقینی بنانے کے لئے اس کے ریاستی فریقین کے عزائم کی عکاس ہے اور اسمبلی کی صدارت تمام ممالک پر زور دیتی ہے کہ وہ اس کی عدالتی آزادی کا احترام کریں اور سزا سے استثناء کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں۔

آئی سی سی کے وکیل استغاثہ کریم خان۔
UN Photo/Eskinder Debebe
آئی سی سی کے وکیل استغاثہ کریم خان۔

فریقین سے اپیل

بیان میں تمام ریاستی فریقین اور روم معاہدے کے نظام انصاف کے تمام فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاہدے میں بیان کردہ اصولوں اور اقدار کے دفاع کے عزم کا اعادہ کریں اور عدالت، اس کے حکام، عملے اور اس سے تعاون کرنے والوں کو لاحق کسی بھی طرح کے خطرات کے مقابل اس کی سالمیت کو برقرار رکھیں۔