انسانی کہانیاں عالمی تناظر

آنے والے سال میں امن کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ: گوتیریش

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے امن کے عالمی دن کی چالیسویں سالگرہ پر اقوام متحدہ کی امن گھنٹی بجایا۔
UN Photo/Manuel Elías
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے امن کے عالمی دن کی چالیسویں سالگرہ پر اقوام متحدہ کی امن گھنٹی بجایا۔

آنے والے سال میں امن کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ: گوتیریش

امن اور سلامتی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سال 2023 کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سال 2022 میں دنیا نے جنگ، بھوک، اور موسمیاتی شدت کی وجہ سے بہت مشکلات دیکھیں۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہر نیا سال حیاتِ نو کا لمحہ ہوتا ہے جب ہم پرانے سال کی راکھ کو صاف کرتے ہیں اور ایک روشن دن کی تیاری کرتے ہیں۔

Tweet URL

ایک مشکل سال

ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں نے واقعتاً راکھ صاف کی۔ ’یوکرین سے افغانستان اور جموریہ کانگو تک اور دیگر جگہوں پر لوگوں نے بہتر مستقبل کی تلاش میں اپنے برباد گھروں اور تباہ حال زندگیوں کو چھوڑ دیا۔ دنیا بھر میں 10 کروڑ لوگوں نے جنگوں، جنگلوں کی آگ، خشک سالی، غربت اور بھوک سے بچنے کے لیے نقل مکانی مجبور ہوئے۔‘

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 2023 میں ہمیں امن کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے ختم کرنا پڑے گا۔

فطرت کے ساتھ امن

سالِ نو کے اپنے اس پیغام میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایک مستحکم دنیا کے لیے قیام امن پر مزید زور دیتے ہوا کہا کہ امن کی ہر جگہ اور موقع پر ضرورت ہے۔ ’فطرت اور اپنے ماحول کے ساتھ امن، خواتین اور لڑکیوں کی باوقار اور محفوظ زندگی کے لیے گھروں میں امن، تمام انسانی حقوق کے مکمل تحفظ کے ذریعے سڑکوں پر اور اپنے معاشروں میں امن۔‘

آن لائن امن

اسی طرح ایک دوسرے کے اعتقادات کے احترام کے ذریعے اپنی عبادت گاہوں میں قیام امن، اور نفرت پر مبنی اظہار اور بدسلوکی سے پاک آن لائن امن، سیکرٹری جنرل نے یہ کہتے ہوئے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ آئیے اور نئے سال میں امن کو اپنی زندگیوں کا محور بنائیں۔