انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خصوصی مضامین

خواتین اور لڑکیاں انسانی سمگلنگ کے متاثرین کا تقریباً 60 فیصد ہوتی ہیں جنہیں اپنے اغوا کاروں کے ہاتھوں جنسی استحصال اور تشدد کا سامنا ہوتا ہے۔
IOM Port of Spain

انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت: گوتیرش

انسانی سمگلنگ کے خلاف تیس جولائی کو منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سب مل کر ایسی دنیا تعمیر کریں جہاں کسی کو خریدا یا بیچا نہ جا سکے اور نہ ہی کسی کو استحصال کا سامنا ہو۔

کانگو کے علاقے گوما میں جنسی تشدد کے شکار افراد کی ایک پناہ گاہ (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Marie Frechon (file)

سلامتی کونسل سے جنگوں میں جنسی تشدد کے خاتمے پر توجہ دینے کا مطالبہ

آنے والی نسلوں کو جنگوں سے متعلقہ جنسی تشدد کی لعنت سے تحفظ دینے کے لیے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہ بات اس موضوع پر اقوام متحدہ کی وکیل پرامیلا پیٹن نے سلامتی کونسل میں کہی ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ضلع عمر کوٹ کے گاؤں ممتاز شاہ میں یونیسف کے سیکھنے کے ایک عارضی مرکز میں لڑکیاں لڈو کھیل رہی ہیں۔
© UNICEF/Sami Malik

پاکستان: سیلابی پانیوں میں یونیسف کے تعلیمی و تفریحی جزیرے

’(بارش) بہت شدید تھی، اس میں ہمارے گھر تباہ ہو گئے، ہمارے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں تھی، کھانے پینےکو کچھ بھی میسر نہیں تھا ۔۔۔ جب یونیسف نے یہ سکول کھولا تو ہم نے یہاں آنا شروع کر دیا‘ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم یونیسف کی ایک محفوظ جگہ سے مستفیذ ہونے والے چودہ سالہ منصور نے بتایا۔