انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خصوصی مضامین

پولینڈ میں سابقہ آشوٹز۔برکناؤ حراستی مرکز پر متاثرین کی یاد میں پھول رکھے ہوئے ہیں۔
Unsplash/Jean Carlo Emer

ہولوکاسٹ کی یاد کے دن یو این چیف نے انتباہ کیا نفرت کے خطرات بارے

ہولوکاسٹ کی یاد میں جمعے کو ہونے والی ایک تقریب میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ یہود مخالفت، نفرت پر مبنی اظہار اور گمراہ کن اطلاعات جرمنی میں نازی پارٹی کے عروج سے 90 برس بعد آج بھی پہلے کی طرح موجود ہیں۔

اقوام متحدہ کی نائب سربراہ نے صحافیوں کو اپنے حالیہ دورہِ افغانستان کے بارے میں آگاہ کیا۔
UN Photo/Loey Felipe

اسلام خواتین کی تعلیم پر پابندی نہیں لگاتا، امینہ محمد نے طالبان کو بتایا

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے مختلف براعظموں کے دو ہفتے پر مشتمل دورے سے واپسی پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد میں ''متحدہ کاوشیں'' کرنا ہوں گی۔

سیکرٹری جنرل نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ وہ یوکرین اور دنیا بھر کے لوگوں کے مصائب میں کمی لانے کے لیے بدستور پرعزم ہیں۔
© World Economic Forum

یوکرین جنگ: بامعنی امن مذاکرات کا ابھی کوئی امکان نہیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے کھلے حملے کو ایک سال ہونے کے بعد بھی انہیں جنگی فریقین کے مابین امن کے لیے سنجیدہ بات چیت کے اہتمام کا موقع دکھائی نہیں دیتا۔