انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ماہ صیام کے آغاز پر گوتیرش کی پُرامن اور منصفانہ دنیا کی خواہش

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس مہینہ امن لائے گا اور تمام انسانوں کی مزید منصفانہ اور رحمدلانہ دنیا کی جانب رہنمائی کرے گا۔
United Nations
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس مہینہ امن لائے گا اور تمام انسانوں کی مزید منصفانہ اور رحمدلانہ دنیا کی جانب رہنمائی کرے گا۔

ماہ صیام کے آغاز پر گوتیرش کی پُرامن اور منصفانہ دنیا کی خواہش

امن اور سلامتی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ماہ رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے تقسیم کا خاتمہ کرنے اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رمضان امن، مضبوطی اور فیاضی کی اقدار کے اظہار کا مہینہ، استغراق و عبادت کا وقت اور متحد ہو کر ایک دوسرے کے کام آنے کا موقع ہے۔ لیکن افسوسناک طور پر بہت سے لوگ جنگ، بے گھری اور خوف کی حالت میں یہ مہینہ منائیں گے۔

انہوں نے افغانستان سے ساحل، شاخِ افریقہ سے شام تک اور ہر جگہ ایسے لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان ان کے اس مشکل وقت میں امید کی کرن اور سبھی کی مشترکہ انسانیت کا اظہار ہے۔

انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ کی ہولناکیوں کا سامنا کرنے والے لوگوں کے لیے خاص طور پر یکجہتی اور مدد کا پیغام دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سبھی کو ایک دوسرے کے کام آنا اور انسانی خاندان کے ہر رکن کے تحفظ اور وقار کی خاطر متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔ خدا کرے یہ مقدس مہینہ امن لائے اور تمام انسانوں کی مزید منصفانہ اور رحمدلانہ دنیا کی جانب رہنمائی کرے۔