انسانی کہانیاں عالمی تناظر

سال 2024: ساٹھ ممالک میں انتخابات کا انعقاد ہوگا، ترک کا شفافیت پر زور

مالی میں اظہار رائے کے بعد ووٹر کے ہاتھ پر انمٹ سیاہی لگائی جا رہی ہے۔
UN Photo/Marco Dormino
مالی میں اظہار رائے کے بعد ووٹر کے ہاتھ پر انمٹ سیاہی لگائی جا رہی ہے۔

سال 2024: ساٹھ ممالک میں انتخابات کا انعقاد ہوگا، ترک کا شفافیت پر زور

انسانی حقوق

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ رواں سال دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک میں انتخابات ہو رہے ہیں جن کا آزادانہ اور شفاف انعقاد یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ہائی کمشنر نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ اِس برس آزربائیجان سے امریکہ تک درجنوں ممالک میں لوگ اپنی نئی حکومتوں کے انتخاب کے لیے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس طرح یہ تقسیم پیدا کرنے والی سیاست کو ترک کرنے اور انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کا موقع ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ 2024 جمہوریت اور دنیا بھر میں رائے دہندگان کے لیے بہت اہم سال ہو گا۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کا منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انعقاد ممکن بناتے ہوئے شمولیت، شہری آزادیوں، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات اور امن کی ترویج کریں۔