انسانی کہانیاں عالمی تناظر

سلامتی کونسل کی طرف سے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت

افغانستان کے دارالحکومت کابل کا ایک منظر۔
UNAMA/Freshta Dunia
افغانستان کے دارالحکومت کابل کا ایک منظر۔

سلامتی کونسل کی طرف سے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت

امن اور سلامتی

سلامتی کونسل کے ارکان نے جمعہ کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حملے میں پاکستانی سفیر زد میں آئے اور ان کا سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے حملے میں زخمی ہونے والے گارڈ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے تمام متعلقہ فریقین سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کی سلامتی اور تحفظ کا احترام کریں اور اسے یقینی بنائیں۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے سفارتی تعلقات پر 1961 کے ویانا کنونشن اور قونصلر تعلقات پر 1963 کے ویانا کنونشن کے تحت سفارتخانوں اور قونصلر خانوں کے تقدس کو برقرار رکھنے پر زور دیا، اور کہا کہ عالمی قوانین کے تحت سفارتخانوں اور ان کے عملے کے تحفظ کے لیے تمام مناسب اقدامات اٹھائے جانے چاہیں۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے اس قابل مذمت دہشتگردانہ حملے کے منصوبہ سازوں اور حملہ آوروں کے محاسبے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑے کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تمام ریاستوں سے کہا کہ وہ عالمی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور متعلقہ حکام سے عملی عملی طور پر تعاون کریں۔