انسانی کہانیاں عالمی تناظر

زندہ رہنے کی امُنگ! موسمیاتی بحران اور ہجرت پر فلم

بقاء کی جنگ
UN Video
بقاء کی جنگ

زندہ رہنے کی امُنگ! موسمیاتی بحران اور ہجرت پر فلم

موسم اور ماحول

آپ کہاں جائیں گے اگر پانی کی کمی اور خشک سالی نے آپ کی فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ ایک ایسی صورتحال ہے جس سے ہر سال لاکھوں موسمیاتی مہاجرین کا پالا پڑتا ہے۔

یونس، اس کی بیوی عائشہ اور دونوں کے بیٹے عدیسو نے اپنی فصلوں کو مرجھاتے، جانوروں کو ہلاک ہوتے، پانی کو ناپید ہوتے دیکھا۔

’بقاء کی جنگ‘ ایک نئی مختصر مصورانہ فلم ہے جو یو این ویڈیو نے نامور ایرانی اینیمیٹر مجید عدن کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔

Tweet URL

جیسا کہ مصر میں COP27 موسمیاتی کانفرنس شروع ہوا چاہتی ہے، اقوام متحدہ حکومتوں اور سب کے ساتھ مل کر ایک ایسی دنیا کے لیے کام کر رہی ہے جہاں کاربن کا اخراج نیٹ زیرو ہو۔

اگرچہ اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کی ذمہ داری حکومتوں پر ہے لیکن اقوام متحدہ اور اس کے مختلف ادارے چھوٹے کاشتکاروں اور ان سب لوگوں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں جو موسمیاتی بحران سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کوششوں میں خشک سالی کو برداشت کرنے والی فصلیں اگانے کی ترغیب اور مالی مدد بھی شامل ہیں تاکہ لوگ اپنے کھیت اور کھلیان محفوظ کر سکیں۔

مجید عدن خود بھی ایک پناہ گزین ہیں اور ضیاع اور خطرے کی اس کہانی میں ان کے ذاتی مشاہدات  بھی شامل ہیں۔

اس مختصر فلم میں موسیقار رونالڈو گوری کی ترتیب دی گئی اوریجنل دھن اور ہیڈی سیگل کی گلوکاری بھی شامل ہیں۔