انسانی کہانیاں عالمی تناظر

حماس کے حملوں میں ’جنسی زیادتی‘ کا نشانہ بننے والوں کے لیے انصاف کا مطالبہ

جنوبی اسرائیل میں امدادی کارکن حملوں سے متاثرہ ایک رہائشی علاقے میں مصروف عمل ہیں۔
© Magen David Adom Israel
جنوبی اسرائیل میں امدادی کارکن حملوں سے متاثرہ ایک رہائشی علاقے میں مصروف عمل ہیں۔

حماس کے حملوں میں ’جنسی زیادتی‘ کا نشانہ بننے والوں کے لیے انصاف کا مطالبہ

انسانی حقوق

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی ماہرین نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے زیرقیادت حملوں میں مبینہ جنسی تشدد کے واقعات کی فوری تحقیقات اور متاثرین کی خاطر احتساب یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنوبی اسرائیل کے 22 دیہات میں ہونے والے ان اچانک حملوں میں 1,200 اسرائیلی اور غیرملکی شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔

Tweet URL

حماس اور دیگر فلسطینی شدت پسند گروہوں نے ان واقعات میں چھوٹے بچوں سمیت تقریباً 240 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

انسانی حقوق کے ان ماہرین نےغزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقے میں دیگر سنگین جرائم پر انصاف قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ان میں مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم میں 7 اکتوبر کے بعد بڑی تعداد میں پیش آنے والے پُرتشدد واقعات بھی شامل ہیں جن میں اب تک 300 فلسطینیوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنے والوں کو ضروری وسائل، مدد اور رسائی حاصل ہونی چاہیے تاکہ وہ تمام مبینہ جرائم کی تفتیش کر سکیں۔ انہوں نے اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی اور غزہ کے حکام سے کہا ہے کہ وہ ایسی تمام تحقیقات میں مکمل تعاون کریں۔ 

خصوصی اطلاع کار، غیرجانبدار ماہرین اور ورکنگ گروپ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی طریقہ ہائے کار کا حصہ ہیں۔ یہ اقوام متحدہ کے عملے کا حصہ بھی نہیں ہوتے اور کسی حکومت یا ادارے کے ماتحت کام کرنے کے بجائے انفرادی حیثیت میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔