انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یو این ڈے پر منقسم دنیا سے اقوام متحدہ بننے کا عہد

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کہا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے کام کے طریقوں کو مضبوط بناتے رہنا اور ہر کام کو 21ویں صدی کے تناظر میں دیکھنا ہے۔
UN Photo/Mark Garten
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کہا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے کام کے طریقوں کو مضبوط بناتے رہنا اور ہر کام کو 21ویں صدی کے تناظر میں دیکھنا ہے۔

یو این ڈے پر منقسم دنیا سے اقوام متحدہ بننے کا عہد

اقوام متحدہ کے امور

اقوام متحدہ کے قیام کی 78ویں سالگرہ پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں امن، پائیدار ترقی اور سبھی کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ ایسی دنیا کی عکاسی کرتا ہے جس کی ہم سب خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال پہلے منظور کیا جانے والا اقوام متحدہ کا چارٹر امن، ترقی، اور انسانی حقوق کی سمت میں رہنمائی دیتا ہے۔

Tweet URL

یو این چارٹر کے اہم نقاط کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر اس کی بنیاد تقسیم کے خاتمے، تعلقات کی بحالی اور امن کی تعمیر کے جذبے پر استوار ہے تاکہ مواقعوں میں اضافہ ہو اور کوئی پسماندہ نہ رہے۔

نئے مسائل کا سامنا

اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ چارٹر انصاف، مساوات اور خواتین اور لڑکیوں کی بااختیاری یقینی بناتا ہے اور ضرورت مند لوگوں کو تحفظ زندگی کے لیے مدد مہیا کرنے پر زور دیتا ہے۔

چارٹر پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں اس قدر گنجائش ہے کہ ان مسائل سے نمٹا جا سکتا جو اقوام متحدہ کے قیام کے وقت موجود نہیں تھے، ان میں موجودہ موسمیاتی بحران سے لے کر مصنوعی ذہانت کے نقصانات اور فوائد تک کے بہت سے معاملات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوم متحدہ دائمی اقدار اور اصولوں سے رہنمائی لیتا ہے، تاہم اسے ماضی میں رک نہیں جانا۔ ’اسی لیے ہمیں اپنے کام کے طریقوں کو مضبوط بناتے رہنا اور ہر کام کو 21ویں صدی کے تناظر میں دیکھنا ہے۔‘ 

امید اور عزم کا اظہار

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اس دن پر آئیے اپنی خواہشات کے مطابق بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے امید اور عزم کا اظہار کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے مستقبل کا عزم کرنے کی ضرورت ہے جو اس ناگزیر ادارے سے وابستہ توقعات کے مطابق ہو۔ ’ہم منقسم دنیا میں رہ رہے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ بن سکتے ہیں اور ہمیں بننا ہے۔‘