انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ بحیرۂ اسود کے راستے اناج کی ترسیل کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے بیٹھے ہیں۔
UNIC Ankara/Levent Kulu

بحیرۂ اسود کے راستے اناج کی ترسیل کے اقدام کے پانچ حقائق جانیئے (ویڈیو)

یوکرین پر روس کا حملہ شروع ہونے کے بعد یوکرین سے اناج اور روس سے خوراک اور کھادوں کی برآمدات نمایاں طور سے متاثر ہوئی ہیں۔ ان اشیاء کی ترسیلات میں خلل آنے سے بڑھتی ہوئی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس سے خوراک کے عالمگیر بحران نے جنم لیا ہے۔ یوکرین سے کھادوں اور خوراک کی ضروری برآمدات کی دنیا بھر میں دوبارہ ترسیل شروع کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی کے ذریعے بحیرۂ اسود کے راستے اناج کی ترسیل کا اقدام شروع کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چند اہم نقاط کی وضاحت اس ویڈیو میں۔