انسانی کہانیاں عالمی تناظر

سلامتی کونسل کے پانچ نئے غیر مستقل ارکان کا انتخاب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔
UN Photo/Loey Felipe
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔

سلامتی کونسل کے پانچ نئے غیر مستقل ارکان کا انتخاب

اقوام متحدہ کے امور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ نئے ارکان نے نشستیں سنبھال لی ہیں جو دو سالہ مدت کے لیے کونسل کے رکن رہیں گے۔

ان ممالک میں الجزائر، گیانا، جمہوریہ کوریا، سیرالیون اور سلوانیہ شامل ہیں۔ یہ ممالک سلامتی کونسل میں البانیہ، برازیل، گیبون، گھانا اور متحدہ عرب امارات کی جگہ لیں گے جن کی دو سالہ مدت 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو گئی تھی۔ نئے ارکان کا انتخاب گزشتہ برس جون میں ہوا تھا۔ 

چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت حاصل ہے۔ اقوام متحدہ ہر سال پانچ نئے ارکان کا چناؤ کرتا ہے جو دنیا کے تمام خطوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس انتخاب کے لیے جنرل اسمبلی کے تمام 193 ممالک سے رائے لی جاتی ہے۔ 

جنوری میں فرانس سلامتی کونسل کی صدارت کرے گا۔ اِس مہینے اسرائیل۔فلسطین تنازع اور غزہ کی جنگ کونسل کے ارکان کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ 

سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر سہ ماہی کھلا مباحثہ وزارتی سطح پر ہونے کی توقع ہے۔ 23 جنوری کو ہونے والے اس اجلاس کی صدارت فرانس کے وزیر خارجہ کریں گے۔ 

کونسل کے نئے ارکان کے لیے جھنڈے لہرانے کی تقریب اور ان کے خطابات ذیل میں دی گئی ویڈیو میں دیکھیے: