انسانی کہانیاں عالمی تناظر

میری کہانی: کینال ہوٹل حملے کا آنکھوں دیکھا حال (ویڈیو)

انیس اگست دو ہزار تین کو بغداد کے کینال ہوٹل میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کو ٹرک بم کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
UN Photo/Timothy Sopp
انیس اگست دو ہزار تین کو بغداد کے کینال ہوٹل میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کو ٹرک بم کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

میری کہانی: کینال ہوٹل حملے کا آنکھوں دیکھا حال (ویڈیو)

امن اور سلامتی

انیس اگست دو ہزار تین کی سہ پہر بغداد کے کینال ہوٹل میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو ایک تباہ کن بم حملے سے بری طرح نقصان پہنچا تھا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں اس وقت کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سرگیو وییرا ڈی میلو سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حملے میں زندہ بچ جانے والوں میں فرانسس میڈ بھی شامل تھے جو اس وقت یونیسف کے لیے کام کر رہے تھے۔

اس ویڈیو میں فرانسس میڈ بم دھماکے کی فوٹیج دیکھتے ہوئے بم حملے سے وابستہ اپنی یادیں بتا رہے ہیں۔ وہ اس لمحے کی افراتفری، الجھن، خوف اور تکلیف کے بارے میں بتاتے ہیں۔ لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب بھی انسانی ہمدردی اور امددای کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ ویڈیو ایک شخص کے دہشت گردی کو قریب سے دیکھنے کے تجربے کا ایک طاقتور اور پراثر بیان ہے۔ یہ جنگ کی انسانی قیمت اور متاثرین کو کبھی نہ بھولنے کی اہمیت کی یاد دہانی ہے۔ آئیے ویڈیو دیکھتے ہیں۔