انسانی کہانیاں عالمی تناظر

دورہ ماسکو میں ڈی کارلو نے یوکرین پر اقوام متحدہ کا مؤقف دہرایا

روزمیری ڈی کارلو ماسکو میں مختلف شعبہ پائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرہن کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔
UN Photo/Paulo Filgueiras
روزمیری ڈی کارلو ماسکو میں مختلف شعبہ پائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرہن کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔

دورہ ماسکو میں ڈی کارلو نے یوکرین پر اقوام متحدہ کا مؤقف دہرایا

امن اور سلامتی

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور سیاسی امور کے شعبہ کی انچارج روزمیری ڈی کارلو نے جمعے کو ماسکو کا دو روزہ دورہ مکمل کیا جہاں انہوں نے روس کی وزارت امور خارجہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

روسی وزارت خارجہ کے حکام کےساتھ ملاقاتوں میں انہوں نے افغانستان، کولمبیا، ہیٹی، لیبیا، میانمار، سوڈان اور شام کی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں امن عمل اور جزیرہ نما کوریا کے حوالے سے ہونے والی پیش ہائے رفت سمیت بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

انڈر سیکرٹری جنرل نے نائب وزرائے خارجہ سرگئی ویرشینن، سرگئی ریابکوو، افغانستان کے امور پر روس کے صدر کے خصوصی نمائندے ضمیر کابولوو اور مشرقی وسطیٰ امن عمل کے بارے میں روس کے وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے ولاڈیمیر سافرونکوو سے ملاقاتیں کیں۔ 

روزمیری ڈی کارلو نے خارجہ امور پر فیڈریشن کونسل کمیٹی کے سربراہ سینیٹر گریگوری کاراسن کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ اس کے علاوہ وہ اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل امان غالی تاسماگامبیتوو سے بھی ملیں۔

انہوں نے ماسکو میں اپنی ملاقاتوں کے دوران اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کی مطابقت سے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اصولی موقف کو دہرایا۔ 

انہوں ںے ماسکو میں مختلف شعبہ پائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرہن کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔