![میڈیا کے نمائندے پائیدار ترقی کے اہداف کی افتتاحی تقریب کی کوریج کر رہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندے پائیدار ترقی کے اہداف کی افتتاحی تقریب کی کوریج کر رہے ہیں۔](https://global.unitednations.entermediadb.net/assets/mediadb/services/module/asset/downloads/preset/Collections/Embargoed/15-09-2023-UN-Photo-SDG-Summit.jpg/image770x420cropped.jpg)
جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کو 'یو این جی اے 78' کا نام بھی دیا گیا ہے جس کے مصروف ترین ہفتے میں کانفرسوں، ذیلی اجلاسوں، تقاریر اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کی راہداریوں میں رہنماؤں کی ملاقاتوں کی روداد سے آگاہ کرنے کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں میڈیا کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
UN Photo/Cia Pak
![پیسیفک علاقوں میں موسمیاتی مسائل پر آواز اٹھانے والی برائنا فروئین موسم پر ہونے والی کانفرنس میں گفتگو کر رہی ہیں۔ پیسیفک علاقوں میں موسمیاتی مسائل پر آواز اٹھانے والی برائنا فروئین موسم پر ہونے والی کانفرنس میں گفتگو کر رہی ہیں۔](https://global.unitednations.entermediadb.net/assets/mediadb/services/module/asset/downloads/preset/Collections/Embargoed/22-09-2023-GA-PhotoStory.jpg/image770x420cropped.jpg)
جنرل اسمبلی میں موسمیاتی بحران پر بھی روشنی ڈالی گئی اور دنیا بھر میں اس سے بری طرح متاثرہ لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب خطاب کے لیے مدعو کیے جانے والوں سے کہا گیا کہ وہ عالمی حدت میں اضافے کا باعث بننے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے قابل اعتبار منصوبے بھی پیش کریں۔
UN Photo/Paulo Filgueiras