سڈز 4 کانفرنس: مستحکم خوشحالی کے نئے لائحہ عمل پر اتفاق
چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک کی بین الاقوامی کانفرنس میں مستحکم خوشحالی کے حصول کی خاطر ایک نیا لائحہ عمل منظور کر لیا گیا ہے جس سے ناصرف ان ممالک بلکہ پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔
چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک کی بین الاقوامی کانفرنس میں مستحکم خوشحالی کے حصول کی خاطر ایک نیا لائحہ عمل منظور کر لیا گیا ہے جس سے ناصرف ان ممالک بلکہ پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔
تارکین وطن کی سمگلنگ تیزی سے ایک بڑا مجرمانہ کاروبار بنتا جا رہا ہے جس پر قابو پانے کی کوششوں کو اس جرم کی بین الاقوامی نوعیت اور بہت سے ممالک میں موزوں قوانین کے فقدان کے سبب مسائل کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں سکول جانے والی کروڑوں لڑکیوں کو ایام حیض میں صحت و صفائی کے لیے درکار اشیا، خدمات اور سہولیات تک رسائی نہیں ہے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کی ڈائریکٹر ایڈیم ووسورنو نے کہا ہے کہ افغانستان کا بحران ناقابل حل نہیں۔ عالمی برادری اسے اکیلا نہ چھوڑے اور وہاں کے لوگوں کی مدد جاری رکھے۔
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا پہلا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ معدومیت کے خطرے سے دوچار اس جانور کی سب سے بڑی آبادی پاکستان میں پائی جاتی ہے جس میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ باقی دنیا میں اس کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔
بین الاقوامی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے کہا ہے کہ ترک وطن 21ویں صدی کا اہم ترین مسئلہ ہے اور لوگوں کو محفوظ طور سے نقل مکانی میں مدد دینے کے لیے مہاجرت کے باقاعدہ راستے بنانا ضروری ہیں۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کووڈ وبا سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی جب 28 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ایک سے دوسرے ملک کا سفر کیا۔
عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وکیل استغاثہ (پراسیکیوٹر) نے غزہ کے تنازع میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزام میں اسرائیلی کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور حماس کی قیادت کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
'یکطرفہ جابرانہ اقدامات اور انسانی حقوق' پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلینا دوہان نے چین پر عائد معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کو خارجہ پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
فطرت کے خلاف جرائم کو روکنے اور ان کا ارتکاب کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کی عالمی کوششیں ممالک اور خطوں کے مابین ماحولیاتی تحفظ کے قوانین میں پائے جانے والے فرق کے باعث مطلوبہ نتائج نہیں دے رہیں۔