انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

مشرق وسطیٰ

غزہ میں ساحلی راستے سے پہنچنے والی انسانی امداد میں توانائی سے بھرپور بسکٹ بھی شامل ہیں جن کا ڈبہ یہ فلسطینی خاندان وصول کر کے لا رہا ہے۔
© WFP/Jaber Badwan

غزہ: امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں بچوں میں فاقہ کشی کا سبب

اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے اسرائیل پر انسانی امداد کی محفوظ فراہمی کے بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں خوراک کی قلت کے باعث بچے فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔

جنوبی غزہ کے ایک فیلڈ ہسپتال میں پانی اور خوراک کی شدید کمی کے شکار مریضوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
© WHO

غزہ: طبی عملے کو ضروری سامان کی کمیابی میں مشکلات کا سامنا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے باقی ماندہ ہسپتالوں میں اہم طبی سازوسامان تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور فوری مدد نہ پہنچی تو بڑی تعداد میں زخمیوں اور بیمار لوگوں کا علاج ممکن نہیں رہے گا۔

اسرائیلی حملوں میں غزہ کی ایک مسجد کھنڈر میں بدل چکی ہے۔
© UNOCHA

غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت، ہلاکتوں کی تعداد 35000 سے تجاوز کر گئی

غزہ بھر میں اسرائیل کی بمباری سے روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آ گئی ہے جن کا دائرہ اب کیریم شالوم اور رفح کے سرحدی راستوں تک پھیل گیا ہے۔

ایک فلسطینی بچہ غزہ کے علاقے خان یونس میں عالمی ادارہ خوراک کے تحت کام کرنے والے ’کچن‘ سے کھانا لے کر جا رہا ہے۔
© WFP/Ali Jadallah

رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد نہ پہنچائی گئی تو علاقے میں بڑے پیمانے پر مایوسی اور بھوک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے ایک گاؤں میں ایک لڑکی بچے کو اٹھائے صحت عامہ کے مقامی مرکز کی طرف جا رہی ہے۔
© UNICEF/Shehzad Noorani

موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر ناکافی تحقیق

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک جامع جائزے میں ملیریا، ڈینگی، ککرے، اور گرم مرطوب علاقوں میں پائی جانے والی دوسری بیماریوں پر موسمیاتی تبدیلی کے مکمل اثرات کو سمجھنے میں خلاء کا انکشاف ہوا ہے۔

غزہ کے علاقے المواصی میں بچے کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں۔
© UNICEF/Media Clinic

غزہ: جنگ اور خطرات کے باعث امدادی ادارے خوراک تقسیم کرنے میں ناکام

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت تیزی سے شدت اختیار کر رہی ہے جبکہ علاقے میں امداد کی ترسیل کے بڑے سرحدی راستے بند ہیں یا ان تک رسائی خطرے سے خالی نہیں۔