انسانی کہانیاں عالمی تناظر

امریکہ میں فلسطینی بچے کے قتل اور نفرت انگیزی کی مذمت

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نیو یارک میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Rick Bajornas
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نیو یارک میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں (فائل فوٹو)۔

امریکہ میں فلسطینی بچے کے قتل اور نفرت انگیزی کی مذمت

امن اور سلامتی

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے امریکی ریاست الینوائے میں فلسطینی بچے کی ہلاکت اور اس کی ماں کے زخمی ہونے کے واقعہ کو ایک ایسا فعل قرار دیا ہے جس کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں معمول کی پریس کانفرنس کے دوران اس واقعے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے واضح طور پر کہا ہے کہ انسانی وقار کی توہین اور تشدد کو ہوا دینے والی زبان کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔ 

سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر کے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف عدم رواداری اور نفرت پر مبنی اظہار کے خلاف آواز اٹھائیں۔

سوشل میڈیا کی ذمہ داری

سٹیفن ڈوجیرک کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی ذمہ داری سوشل میڈیا کی اداروں پر عائد ہوتی ہے جنہیں نفرت اور تشدد کے پیغامات پھیلانے کا کام نہیں کرنا چاہیے جن سے لوگوں کو ایسے افعال کی ترغیب ملتی ہے جس کا ارتکاب شکاگو میں اس سودائی شخص نے کیا۔ 

ترجمان نے اس واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا خیرمقدم کیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم اس گھر کا مالک ہے جہاں اس کے ہاتھوں زخمی ہونے والی فلسطینی خاتون اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ مقیم تھی۔