انسانی کہانیاں عالمی تناظر

کینسر سے لڑنے والے نوجوان کے اقوام متحدہ کے خواب کو تعبیر ملی (ویڈیو)

کیل سلامتی کونسل کے صدر کی نشست پر مسکراتے ہوئے۔
UN News/Florence Westergard
کیل سلامتی کونسل کے صدر کی نشست پر مسکراتے ہوئے۔

کینسر سے لڑنے والے نوجوان کے اقوام متحدہ کے خواب کو تعبیر ملی (ویڈیو)

اقوام متحدہ کے امور

کیلیفورنیا کے رہائشی سولہ سالہ کیلیانک ایلیک ’کیل‘ کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کا دورہ کریں۔ حال ہی میں ’میک اے وش فاؤنڈیشن‘ نے کیل کے اس خواب کو تعبیر دے دی جب ان کے لیے اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے دورے کا خاص طور پر اہتمام کیا گیا۔ اس دورے کے دوران فرانس کے سفیر اور اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار ان کے ساتھ رہے۔