انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

اسرائیلی فوجی کارروائی میں شدت آنے سے دو ہفتوں میں رفح سے کم از کم 810,000 افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔
© UNRWA

غزہ: اسرائیلی کارروائیوں کے درمیان ہلاکتیں، نقل مکانی، اور فاقے جاری

غزہ کے جنوبی شہر رفح اور شمالی علاقوں میں اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ دو ہفتوں میں رفح سے کم از کم 810,000 افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ 

آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان سلامتی کونسل کے ارکان کو اپنی رپورٹ پیش کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Eskinder Debebe

آئی سی سی پراسیکیوٹر کی اسرائیلی و حماس قیادت کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وکیل استغاثہ (پراسیکیوٹر) نے غزہ کے تنازع میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزام میں اسرائیلی کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور حماس کی قیادت کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

ایک فلسطینی خاندان رفح میں اسرائیلی زمینی فوجی کارروائی کے خدشے کی وجہ سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

اسرائیلی فوجی کارروائی: رفح چھوڑنے پر مجبور آٹھ لاکھ لوگ دربدر

اسرائیل کی عسکری کارروائی شروع ہونے کے بعد غزہ کے جنوبی علاقے رفح سے آٹھ لاکھ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) نے بے گھر ہونے والوں کو تحفظ اور انسانی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

چین کے شہر بیجنگ میں واقع گریٹ ہال آف پیپل۔
UN News/Yun Zhao

چین پر یکطرفہ معاشی پابندیاں خارجہ پالیسی ہتھیار نہ بنائیں، دوہان

'یکطرفہ جابرانہ اقدامات اور انسانی حقوق' پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلینا دوہان نے چین پر عائد معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کو خارجہ پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

جنوبی افریقہ بنام اسرائیل مقدمے کی سماعت کے دوران عالمی عدالت انصاف کا ایک منظر۔
© ICJ/Wendy van Bree

آئی سی جے: رفح میں اسرائیلی کارروائی روکنے کی استدعا پر سماعت مکمل

رفح پر اسرائیلی حملہ روکنے کا حکم دینے کے لیے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں جنوبی افریقہ کے مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی ہے۔ اسرائیل نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے اور اس نے نسل کشی کا ارتکاب نہیں کیا۔

غزہ کے ساحل کے قریب امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ایک تیرتی ہوئی گودی بنائی گئی تھی۔
© US Army Central

غزہ میں امداد کی ترسیل کا زمینی راستے سے بہتر کوئی متبادل نہیں

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ سمندری راہداری کے ذریعے بھیجی جانے والی انسانی امداد غزہ کے ساحل پر پہنچ گئی ہے لیکن یہ مدد ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں اور سمندری راستہ زمینی گزرگاہوں کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

جنگلوں میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی بھی قدرتی ماحول کے بگاڑ کا سبب بن رہی ہے۔
Ales Krivec/Unsplash

ناکافی قانون سازی قدرت کے خلاف جرائم کی روک تھام میں رکاوٹ

فطرت کے خلاف جرائم کو روکنے اور ان کا ارتکاب کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کی عالمی کوششیں ممالک اور خطوں کے مابین ماحولیاتی تحفظ کے قوانین میں پائے جانے والے فرق کے باعث مطلوبہ نتائج نہیں دے رہیں۔