انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

نیو یارک کے واشنگٹن سکویئر پارک میں گزشتہ سال ہونے والی پرائڈ پریڈ کا ایک منظر۔
© Unsplash/Shavnya.com

انسانی وقار جنسی و صنفی رحجانات سے بالاتر ہونا چاہیے، گوتیرش

ہم جنس پرستوں، دو جنسی رحجانات کے حامل اور ٹرانس جینڈر افراد سے نفرت کے خلاف عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے تمام لوگوں کا احترام، وقار اور ان کے انسانی حقوق یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش ماناما بحرین میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں جبکہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ’انرا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی ان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔
UN News

عرب قیادت اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرونی مداخلتوں کو روکے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ کو مشرق وسطیٰ کا کھلا زخم قرار دیتے ہوئے وہاں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کے مطالبے کو دہرایا ہے۔

 انخلاء کے اسرائیلی حکم کے بعد لوگ رفح چھوڑ رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ میں خوراک و دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید کمی سے زندگی کو خطرہ لاحق

اقوام متحدہ کی امدادی ٹیموں نے غزہ بھر میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے محفوظ راستہ مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں خوراک سمیت بنیادی اشیائے ضرورت کی شدید قلت کے باعث زندگیاں خطرے میں ہیں۔

سیلابی پانی جگہ جگہ لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔
© UNICEF

افغانستان: سیلاب سے جانی و مالی نقصان، عالمی برادری سے امداد کی اپیل

افغانستان کے کئی صوبوں میں آنے والے سیلاب میں 300 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سڑکوں کی تباہی اور ندی نالوں کے بند ٹوٹ جانے کے باعث متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

الحوالی کو 2018 میں سعودی ولی عہد پر تنقید کرنے کی پاداش میں گرفتار کر کے قید میں ڈالا گیا تھا۔
UNODC

سعودی عرب سے حکومتی ناقد عالم دین کی طویل قید کے خاتمے کا مطالبہ

جسمانی معذور افراد کے حقوق پر اقوام متحدہ کی کمیٹی (سی آر پی ڈی) نے سعودی عرب میں مذہبی عالم اور حکومت کے ناقد سفر بن عبد الرحمان الحوالی کی طویل قید تنہائی کو ان کے حقوق کی پامالی قرار دیتے ہوئے ان کے مقدمے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں پناہ لیے ہوئے روہنگیا افراد میں عالمی امدادی ادارے خوارک تقسیم کر رہے ہیں۔
© UNOCHA/Vincent Tremeau

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے تحفظ میں عالمی تعاون اہم

جاپان، ناروے، سویڈن، سوئزرلینڈ اور امریکہ کی حکومتوں کے نمائندوں نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے پائیدار بین الاقوامی مدد کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں واقع النصر ہسپتال کا زچہ و بچہ وارڈ بمباری سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
OCHA / Olga Cherevko

غزہ: جنگ میں شدت جبکہ امدادی اداروں کو قحط کا خدشہ

غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ امداد پر پابندیوں اور محفوظ رسائی میں مشکلات کے باعث علاقے میں قحط کا خطرہ برقرار ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Eskinder Debebe

رفح میں بڑھتی اسرائیلی فوجی سرگرمیوں پر گوتیرش کو تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی عسکری سرگرمیوں میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں ایک خیمے پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے دنیا بھر کے طلباء کے لیے اظہار تشکر کے کلمات تحریر ہیں۔
UN News/Ziad Taleb

جنگ بندی کا مطالبہ: پرامن مظاہرین پر جبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے مقرر کردہ غیرجانبدار ماہرین نے جنگوں اور پرتشدد تنازعات کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں پر جبر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایسی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔