انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

مشرق وسطیٰ

ٹور وینزلینڈ نے بتایا کہ 20 تا 25 جون کے دوران اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطینی دیہات پر 28 پُرتشدد حملے کیے جن ایک فرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے۔
UN Photo/Manuel Elías

اسرائیل اور فلسطین تشدد کی لہر کو بند باندھیں: وینزلینڈ

مشرق وسطیٰ کے لئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین تشدد کو روکنے کے لئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائے جانے تک خطے کی صورتحال بگڑنے کا نمایاں خدشہ موجود ہے۔

مغربی پٹی میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
© UNOCHA

فلسطین: مغربی پٹی میں جاری تشدد بے قابو ہونے کا خطرہ، ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کے مغربی کنارے میں یہ ہفتہ خاص طور پر مہلک رہا اور اس دوران ہونے والے تشدد کے بے قابو ہونے کا خدشہ ہے۔

مغربی کنارے واقع فلسطینی مہاجرین کا جنین کیمپ۔
© UNRWA/Dominiek Benoot

یو این ایلچی اسرائیل فلسطین میں جاری تصادم کے سلسلے پر پریشان

مشرق وسطیٰ کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیل اور فلسطین میں جاری تشدد پر گہری تشویش ہے اور اس دوران عام شہریوں کا متواتر جاری نقصان ان کے لئے پریشان کن ہے۔

مغربی کنارے پر فلسطینی اور اسرائیلی علاقوں کے درمیان کھڑی کی گئی دیوار۔
UN News/Shirin Yaseen

بڑھتے تشدد کے دوران فلسطینیوں کے حقوق پر توجہ کی ضرروت

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی غیرجانبدار ماہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور مزید علاقوں کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے خطرے کے پیش نظر عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق اور وقار کی حفاظت کے لیے مضبوط اور اصولی اقدامات کرے۔

ٹور وینزلینڈ  نے زور دیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن قائم رکھیں اور عام لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے سے روکیں (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Ariana Lindquist

اسرائیل فلسطین میں ہلاکتوں اور جوابی حملوں پر وینزلینڈ کو گہری تشویش

اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین تشدد کی نئی لہر کے بعد مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ٹور وینزلینڈ نے دونوں فریقین سے ان بنیادی مسائل پر قابو پانے کی اپیل کی ہے جو ان کے تنازعے کو ہوا دے رہے ہیں۔

اسرائیلی فضائی حملے کے بعد غزہ میں تباہی کا ایک منظر۔
© UNOCHA

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جھڑپوں میں شدت پر تشویش

اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے بدھ کو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں اور فضائی حملوں کے بعد تشدد کے بڑھتے ہوئے سلسلے کو روکنے کے لیے کہا ہے۔ ان واقعات میں 11 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کا بیشتر حصہ اسرائیلی بمباریوں سے تباہ ہو چکا ہے۔
© UNRWA/Mohamed Hinnawi

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قابل بھروسہ سیاسی عمل کی بحالی ضروری: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی شراکت دار فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو تشدد کا دائمی سلسلہ ختم کرنے اور قابل اعتبار سیاسی افق کی بحالی میں مدد دینے کے لیے غیرمعمولی عجلت اور عزم کے ساتھ کام کریں۔

غزہ کی پٹی میں اسرئیلی بمباری سے تباہ حال ایک عمارت۔
© UNRWA/Samar Abu Elouf

اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے تناؤ میں ’غیر منطقی شدت‘ ختم کرنے کی اپیل

اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین تشدد بڑھ رہا ہے اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے رہنماؤں سے دہائیوں پرانے تنازعے کے حل کے لیے فوری کام کی اپیل کرتے ہوئے ''تناؤ میں غیرمعقول اضافہ'' ختم کرنے کو کہا ہے۔

مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں فلسطینی پناہ گزین بچے۔
2022 UNRWA

فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد میں سعودی عرب اقوام متحدہ کا اہم شراکت دار

سعودی حکام اور 'فلسطینی مہاجرین کی امداد اور ان کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے' (یو این آر ڈبلیو اے) کے مابین گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار مہیا کرنے کا موضوع نمایاں رہا۔