انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

مشرق وسطیٰ

نقل مکانی اور بے گھری پر مجبور افراد وسطی غزہ میں سر چھپانے کے لیے عارضی پناہ گاہ بنانے میں مصروف ہیں۔
UN News / Ziad Taleb

رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ

غزہ کے جنوبی شہر رفح سے شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے جبکہ امدادی اداروں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 48 گھنٹے میں امدادی کارروائیاں بحال نہ ہوئیں تو انسانی حالات بری طرح بگڑ جائیں گے۔

رفح کے محلے السلام میں تباہ حال عمارتیں۔
Ziad Abu Khousa

رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘

اسرائیل کے احکامات پر رفح سے لوگوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ علاقے میں غیرمعمولی ہنگامی صورتحال ہے اور لوگ حملوں کے خوف سے ہسپتالوں میں طبی خدمات کے حصول سے بھی گریزاں ہیں۔

غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی حملوں کے بعد معمر افراد سمیت لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
© UNOCHA/Ismael Abu Dayyah

غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے غزہ میں رسائی کے دو بڑے راستے بند ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ رفح میں اسرائیل کی عسکری کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے اور جنگ بندی کے حوالے سے صورتحال اب تک غیریقینی ہے۔

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا دفتر جنیوا میں واقع ہے۔
UN Photo/Jean-Marc Ferré

اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر)نے اسرائیل میں الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کی نشریات بند کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ واپس لے۔

فلسطینی بچے رفح میں اپنی عارضی پناہ گاہ کے باہر کھیل رہے ہیں۔
© WHO

رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیل کے حملے کی صورت میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے اور اس سے غزہ بھر میں امدادی کام متاثر ہو گا۔